وزارت اطلاعات ونشریات
حیدرآباد میں آئی لائن اسٹوڈیوز کا آغاز؛ بھارت کے اے وی جی سی ایکو نظام کو تقویت حاصل ہونے کی توقع ہے
تخلیقی تکنالوجی شعبے میں ہنرمندی کو مضبوط بنانے کے لیے آئی آئی سی ٹی حیدرآباد میں کیمپس قائم کرے گا
مضبوط تخلیقی اور تکنیکی ٹیلنٹ بھارت کو عالمی ویژوَل افیکٹس کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر پیش کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 5:41PM by PIB Delhi
نیٹ فلکس نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اپنی عالمی پروڈکشن اور اختراعی اسٹوڈیو آئی لائن اسٹوڈیوز کو حیدرآباد میں شروع کیا ہے۔ اس پہل قدمی سے عالمی پیداواری پائپ لائنوں میں بھارت کے کردار کو مزید تقویت فراہم اور جدید بصری اثرات اور آئنڈہ پیڑھی کی پیداواری تکنالوجیوں کی توسیع کی حمایت کی توقع ہے۔
اس تقریب میں تلنگانہ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب انومولا ریونت ریڈی، اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب سنجے جاجو، آئی لائن اسٹوڈیوز کے سی ای او جیف شیپرو، اور بھارتی اداکار اور فلم ساز جناب رانا دُگوبتی نے شرکت کی۔

حیدرآباد کی سہولت، جو تقریباً 32,000 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے، اعلیٰ درجے کے ویژوَل افیکٹس اور ورچوئل پروڈکشن تکنالوجیوں سے آراستہ ہے اور اسے ہائبرڈ کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے تعاون حاصل ہے۔ اسٹوڈیو کو اعلیٰ درجے کی بصری کہانی سنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ آئی لائن اسٹوڈیوز کے عالمی نیٹ ورک کے حصے کے طور پر کام کرے گا، جس میں لاس اینجلس، وینکوور، سیول اور لندن کے مراکز شامل ہیں۔
بھارت ابھرتے ہوئے میڈیا کے شعبوں میں مہارت پر زور دینے اور پالیسی تعاون کے ذریعے تخلیقی تکنالوجی اور ڈیجیٹل پروڈکشن کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم بنا رہا ہے۔ حیدرآباد میں آئی لائن اسٹوڈیو کے قیام سے ٹیلنٹ کی نشوونما، تکنالوجی کو اپنانے اور عالمی پروڈکشن نیٹ ورکس کے ساتھ انضمام کی حمایت کرتے ہوئے اے وی جی سی ایکو سسٹم کی ترقی میں تعاون کی امید ہے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب انومولا ریونت ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد ایک فعال مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تخلیقی صلاحیتوں، تکنالوجی اور عالمی ہنر آپس میں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی لائن اسٹوڈیوز جیسے اقدامات فلم، تکنالوجی اور اے وی جی سی سیکٹر کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر شہر کی پوزیشن کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ یہ تعاون عالمی سطح پر مسابقتی تخلیقی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور حیدرآباد سے دنیا بھر میں ٹیلنٹ اور داستان گوئی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ ہندوستان کی داستان گوئی کی بھرپور روایت اور بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتیں تفریحی شعبے کی توسیع کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اے وی جی سی کا ایک مضبوط ورثہ ہے، اور شہر میں کئی عالمی اسٹوڈیوز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) کا اگلا کیمپس تخلیقی تکنالوجی کے شعبے میں ہنر مندی اور صلاحیت سازی کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ برس کی ’ویوز‘ پہل قدمی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تخلیقی معیشت کی ترقی پر زور دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توجہ اب پالیسی ایکشن میں تبدیل ہو رہی ہے، ملک بھر میں 15,000 کانٹینٹ تخلیق کار لیبز کے اعلان کے ساتھ، تخلیقی معیشت میں تقریباً 20 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔

تقریب کے دوران، جناب ڈی شریدھر بابو، وزیر برائے آئی ٹی، الیکٹرانکس اور مواصلات، صنعت و تجارت، حکومت تلنگانہ نے کہا کہ ریاستی حکومت بصری اثرات اور اینیمیشن جیسے شعبوں میں ایک مضبوط ٹیلنٹ پول تیار کرنے کے لیے ہنر مندی کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی اور بڑھتی ہوئی صنعت کی شراکت کے ساتھ، حیدرآباد کہانی سنانے اور تخلیقی ٹکنالوجی کے لیے ایک سرکردہ عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔
آئی لائن اسٹوڈیوز کے سی ای او جیف شیپیرو نے کہا کہ بھارت نے طویل عرصے سے گلوبل ویژوَل افیکٹس کی صنعت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جسے مضبوط تخلیقی اور تکنیکی ہنر کی مدد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا تکنالوجی ماحولیاتی نظام اور فلمی کلچر اسے طویل مدتی صلاحیتوں کی تعمیر اور عالمی بصری داستان گوئی میں تعاون کرنے کے لیے ایک موزوں مقام بناتا ہے۔
اداکار اور پروڈیوسر رانا دگوبتی نے کہا کہ حیدرآباد نے گزشتہ دو دہائیوں میں فلم اور تخلیقی صنعتوں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی لائن اسٹوڈیوز جیسی پہل قدمیوں سے شہر کے تخلیقی ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور فنکاروں اور کہانی سنانے والوں کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3942
(ریلیز آئی ڈی: 2239168)
وزیٹر کاؤنٹر : 9