پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان  کی جانب سے سپلائی میں خلل کے باعث آئی ای اے  کے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 8:46PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایک ایسوسی ایٹ ممبر اور بین الاقوامی توانائی تعاون میں سرگرم شراکت دار ہونے کے ناطے،  ہندوستان  نے سپلائی میں موجودہ رکاوٹوں کے پیش نظر ایجنسی کے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حکومتِ ہند عالمی توانائی کی منڈیوں، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 ہندوستان ، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے، عالمی بازار کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مناسب اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

******

ش ح-ظ الف- ن م

UR 5861

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2238751) وزیٹر کاؤنٹر : 6