وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آج کیرالہ کے ارناکلم میں افتتاحی تقریب اور مختلف اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 8:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ساحلی شہر کوچی کے اپنے دورے کے دوران تقریباً 11,000 (گیارہ ہزار ) کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس کا مقصد کیرالہ کی ہمہ جہت ترقی کو تیز کرنا ہے۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کوچی کا دورہ کرنا ہمیشہ خوشگوار رہا ہے۔ کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان اہم منصوبوں کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔
ایکس پر پوسٹس کی ایک سیریز کے ذریعے تقریب کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا:
‘‘آج سمندری شیوال کی پیداوار کے میدان میں نئے امکانات ابھر رہے ہیں، جس کی ہماری حکومت پوری طرح حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم مچھلی کے فارمنگ کے جدید نظام کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔’’
’’کوچی ریفائنری میں پولی پروپیلین یونٹ خود انحصاری کی طرف ہماری کوششوں کو مزید تقویت دے گا اور پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل اور طبی آلات جیسے کئی شعبوں کو بااختیار بنائے گا۔’’
‘‘کیرالہ میں کنکٹی وٹی کے لیے نیا فروغ!’’
*****
ش ح – ظ الف – ن م
UR No. 3849
(ریلیز آئی ڈی: 2238723)
وزیٹر کاؤنٹر : 3