دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقیات کی وزارت کی جانب سے مائی گو پورٹل پر 'وکست بھارت-جی-رام-جی ایکٹ ، 2025' کے لیے لوگو ڈیزائن مقابلے کا انعقاد


مقابلے کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مارچ 2026 ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 5:19PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزارت مائی گو پورٹل پر وکست بھارت-گارنٹی فار روزگار اینڈ اجیوکا مشن (گرامین) ایکٹ: وی بی-جی رام جی (وکست بھارت-جی-رام-جی) ایکٹ، 2025کے لیے لوگو ڈیزائن کا مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔اس مقابلے کا مقصد وی بی-جی رام جی (وکاس بھارت-جی رام جی) ایکٹ، 2025 کے لیے ایسا لوگو منتخب کرنا ہے جو جامع ترقی، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور دیہی ترقی کی مؤثر عکاسی کرے۔اس مقابلے کے ذریعے ملک کے شہریوں کو اس ایکٹ کے لیے ایک تخلیقی اور اختراعی لوگو ڈیزائن کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ منتخب شدہ لوگو کو سرکاری لوگو کا درجہ دیا جائے گا اور اسے مستقبل میں تشہیری مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لوگو کے منتخب فاتح کو وزارتِ دیہی ترقیات کی جانب سے 50,000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ منتخب لوگو کے تمام دانشورانہ املاک کے حقوق حکومتِ ہند کی وزارتِ دیہی ترقی کے پاس محفوظ ہوں گے، اور وزارت کو سرکاری مقاصد کے لیے اسے استعمال کرنے، اس میں موافقت پیدا کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 20 مارچ 2026 ہے۔ مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی یا مقررہ فارمیٹ میں جمع نہ کرائی گئی اندراجات پر غور نہیں کیا جائے گا۔ موصول ہونے والی تمام اندراجات کا جائزہ وزارتِ دیہی ترقیات کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعے اصلیت، تخلیقی صلاحیت، موضوع سے مطابقت، بصری کشش اور افادیت جیسے معیارات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند شرکاء کو MyGov پورٹل (https://bit.ly/3Pp6vi8) پر آن لائن رجسٹریشن کرکے اپنی اندراجات جمع کرانی ہوں گی۔ ہر شریک صرف ایک اندراج جمع کرا سکتا ہے، اور اس کے پروفائل میں نام، ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر جیسی مکمل اور درست معلومات درج ہونی چاہئیں۔ نامکمل پروفائل رکھنے والے شرکاء کی اندراجات قبول نہیں کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کے لیے دلچسپی رکھنے والے شرکاء MyGov پورٹل (www.mygov.in) پر دستیاب مقابلے کے صفحے سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مقابلے کے تحت ڈیزائن کیا جانے والا لوگو سادہ، تخلیقی اور مؤثر ہونا چاہیے تاکہ اسے پرنٹ میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور موبائل ایپلی کیشنز سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر استعمال کیا جا سکے۔ شرکاء کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ لوگو مکمل طور پر اصل اور غیر شائع شدہ ہو اور کسی بھی طرح کاپی رائٹ قوانین یا دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرتا ہو۔ شرکاء کو اپنے لوگو کو ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل فارمیٹ (پی ڈی ایف، پی این جی، جے پی ای جی ) JPEG/PNG/PDF، کم از کم 300 ڈی پی آئی میں  آن لائن جمع کرانا ہوگا، اور اس کے ساتھ 50 سے 100 الفاظ میں ڈیزائن کے تصور کی وضاحت پر مشتمل مختصر تفصیل بھی فراہم کرنی ہوگی۔

وکست بھارت-جی رام جی ایکٹ، 2025 کے تحت دیہی گھرانوں کے لیے مالی سال کے دوران اجرتی روزگار کی قانونی ضمانت کو 100 دن سے بڑھا کر 125 دن کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ ایکٹ بااختیار بنانے، جامع ترقی، اسکیموں کے باہمی ربط اور خدمات کی مکمل فراہمی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ایکٹ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کرتے ہوئے ایک خوشحال، باصلاحیت اور خود کفیل دیہی ہندوستان کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔

 

***

UR-3594

(ش ح۔اس ک  )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2237171) وزیٹر کاؤنٹر : 11