شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایشیا کی فضائی حدود کی صورتحال - ہندوستانی کیریئر کا آج سے 50 پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 12:08AM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت ،مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس سے ہندوستان اور مغربی ایشیا کے خطے کے درمیان ہوائی سفر متاثر ہو رہا ہے۔ ایئر لائنز موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت اور پرواز  چلانے کے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے۔

 مورخہ07 مارچ 2026 کے مسافروں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی کیریئرز کے ذریعہ چلائی جانے والی کل 51  ملکی پروازیں 8,175 مسافروں کو لے کر غیرممالک  سے ہندوستان پہنچیں۔

 مورخہ08 مارچ 2026 کے لیے، ہندوستانی کیریئرز - ایئر انڈیا۔ ایئر انڈیا ایکسپریس، انڈیگو، سپائس جیٹ اور اکاسا نے جدہ آپریشنل فزیبلٹی اور موجودہ حالات کے تحت خطے جیسے کہ دبئی، ابوظہبی، راس الخیمہ، فجیرہ، مسقط کے ہوائی اڈوں سے 49 ملکی  پروازوں کا منصوبہ بنایا ہے ۔

موجودہ صورتحال کے مطابق، ہندوستانی کیریئر 9 مارچ 2026 کے لیے 50 پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مزید برآں ہندوستانی کیریئرز خطے کے دیگر ہوائی اڈوں پر زمینی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ ہندوستانی کیریئر ان جگہوں سے مزید پروازیں چلا سکیں۔

وزارت ایئر لائنز اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تال میل میں ہے۔ ہوائی کرایوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹکٹ کی قیمتیں مناسب رہیں اور اس مدت کے دوران کوئی غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔

مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرواز کے نظام الاوقات سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ وزارت  کی صورتحال پر گہری نظر ر ہے گی اور ضرورت پڑنے پر مزید اپ ڈیٹس جاری کرے گی۔

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

3533U-


(ریلیز آئی ڈی: 2236771) وزیٹر کاؤنٹر : 16