وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے  افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAR 2026 6:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں ۔

ایکس پوسٹوں کی ایک سیریز میں جناب مودی نے کہا ؛

" دہلی میں  سروجنی نگرکے جی پی آر اے کوارٹرز میں خواتین الاٹیوں کو ان کے نئے گھروں کی چابیاں سونپ کر  خوشی ہو ئی۔ سرکاری ملازمین کے لیے جدید سہولیات کے حامل یہ مکانات بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی ایک مضبوط مثال ہیں۔

عالمی یوم خواتین  کے موقع پر، جی پی آر اے کوارٹرز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والی ہماری ناری شکتی سے بات چیت کر نئی توانائی محسوس ہورہی ہے۔

"آج مجھے دہلی میٹرو سے متعلق ایک نمائش دیکھنے کا موقع ملا۔کہ کس طرح  اس  نمائش کے ذریعے یہ سمجھنے کو ملا   کہ کس طرح تیزی سے پھیلتی میٹرو ریل دہلی والوں کی زندگیوں کو مزید آسان اور سہل بنا رہی ہے۔

“अंतर्राष्ट्रीय महिला दिवस पर अपनी माताओं-बहनों और बेटियों से संवाद का सुअवसर मिला। इस दौरान नारीशक्ति का आत्मविश्वास देखकर गर्व की अनुभूति हुई।”

"خواتین کے عالمی دن پر، مجھے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران ناری شکتی کی خود اعتمادی  دیکھ کر مجھے فخر محسوس ہوا۔"

"آج نئی دہلی میں خواتین کو آیوشمان کارڈ اور سوانیدھی کریڈٹ کارڈ دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ ان کی صحت کی حفاظت اور معاشی بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔"

ترقی کو لیکر دہلی کے میرے خاندان کا جوش وخروش مغلوب کرگیا۔

دہلی کی ترقی پورے ملک کی شبیہہ سے جڑی ہوئی ہے۔لہذا مجھے یہاں میٹرو کی سہولیات کے ساتھ انفراسٹرکچر کی تیزی سے توسیع دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی  ہے۔

اے اے پی والوں کا طریقہ تھا-کام کم بہانے زیادہ،آج دہلی میں ترقی کا ماڈل ہے ۔ بہانے بند کام شروع۔

"ہماری حکومت نے  ریہڑی پٹری والے ساتھیوں  کے لیے سواندھی کریڈٹ کارڈز کی مہم شروع کی ہے۔ یہ کارڈ غریبوں کے لیے عزت نفس کا ایک نیا ذریعہ بن رہا ہے۔"

" عالمی یوم خواتین  کے موقع پر، میں  آج فخر کے ساتھ کہتا  ہوں کہ ملک کی 30 ملین خواتین کو لکھپتی دیدی بنانے کا جو عہد کیا تھا وہ  پورا ہو چکا ہے۔ آج ہم یہ عہد کر رہے ہیں کہ  30 ملین  مزید دیدیاں لکھپتی دیدی بنیں گی۔"

"آج، ملک خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے، اور کل، مغربی بنگال میں ٹی ایم سی حکومت نے ملک کی صدر، دروپدی مرمو کی بے حد توہین کی ہے۔ ان کے پروگرام کو بدانتظامی  کے حوالے کردیا ۔ مغربی بنگال کے روشن خیال لوگ ٹی ایم سی کو ایک خاتون کی توہین، ایک آدیواسی کی توہین کرنے اور ملک کے صدر کی توہین کرنے پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔"

******

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:3531


(ریلیز آئی ڈی: 2236732) وزیٹر کاؤنٹر : 11