وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 9 مارچ کو ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل‘‘ کے موضوع پر بعد از بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2026 4:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2026 کو صبح 10:15 بجے ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے بعد از بجٹ ویبینار سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔
اس موضوع کے تحت مختلف شعبوں میں متعدد بریک آؤٹ سیشن منعقد کیے جائیں گے جن میں تعلیم و مہارت سازی، صحت و آیوش، سیاحت اور مہمان نوازی سمیت دیگر شعبے شامل ہوں گے۔ ان مباحث میں تعلیم سے روزگار تک کے راستوں کو مضبوط بنانے، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) کے لیے مواد تخلیق کرنے والی لیبارٹریوں کے قیام، معاون طبی ماہرین اور نگہداشت فراہم کرنے والوں کی تربیت کے دائرے کو وسیع کرنے، علاقائی طبی مراکز کے قیام اور نئے آیوش اداروں کے قیام جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاحت سے متعلق اقدامات جیسے مہمان نوازی کے شعبے میں مہارت کی ترقی، پائیدار سیاحتی راستوں کی تشکیل، شمال مشرقی خطے میں بدھ سرکٹس کی ترقی اور ورثہ سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
بعد از بجٹ ویبینار حکومت ، صنعت اور ڈومین کے ماہرین کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تاکہ بجٹ میں بیان کردہ پالیسی وژن کو قابل عمل حکمت عملیوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ توقع ہے کہ بات چیت سے عملی سفارشات پیدا ہوں گی جو موثر نفاذ میں سہولت فراہم کریں گی اور جامع ترقی کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے میں مدد کریں گی ۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3526
(ریلیز آئی ڈی: 2236691)
وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں:
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Malayalam