دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی مرکزی وزارت، مائی بھارت کے ساتھ مل کر کل سے ملک گیرسطح  پر  ڈیجیٹل مہم’ وی بی جی ،رام ،جی  یوتھ ڈیجیٹل مہم‘ شروع کرے گی


کوئز، ویڈیو چیلنجز اور تخلیقی مقابلوں جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ملک بھر کے نوجوان ڈیجیٹل عوامی تحریک میں حصہ لے سکیں گے

پندرہ  سے 29 سال کی عمر کے نوجوان مقابلے میں حصہ لے سکیں گے اور گاؤں کی ترقی، روزگار پیدا کرنے اور معاش کے فروغ میں ایکٹ کے کردار کو تخلیقی طور پر پیش کر سکیں گے

شرکاء کسی بھی ہندوستانی زبان میں 30 سے ​​60 سیکنڈ کی ویڈیو بنا سکیں گے اور اسے مائی بھارت پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گے

یہ مہم ’یوتھ پاور، پنچایتوں کی ترقی‘ کے جذبے کے ساتھ دیہی ہندوستان کی مجموعی ترقی میں نوجوانوں کی فعال شرکت کو یقینی بنائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAR 2026 7:56PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت، حکومت ہند، مائی بھارت کے ساتھ مل کر کل سے ’وی بی جی رام جی ‘ یوتھ ڈیجیٹل مہم' کے عنوان سے ملک گیر ڈیجیٹل مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کا مقصد ’’وکِسِٹ بھارت – گارنٹی فار رورل ایمپلائمنٹ اینڈ لائیولی ہُڈ مشن (دیہی): ’وی بی جی رام جی (وکست بھارت(جی رام جی  ایکٹ، 2025‘‘ کے بارے میں وسیع پیمانے پر عوامی بیداری کو یقینی بنانا ہے۔ مہم کا نام ’’وکِسِت بھارت-جی رام جی - یوتھ پاور، پروکیٹ پاور‘‘ رکھا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مہم کے مرکز میں رکھنا اور انہیں کوئز، ویڈیو چیلنجز اور تخلیقی مقابلوں جیسی شرکتی سرگرمیوں کے ذریعے مشغول کرنا ہے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے، مہم نوجوانوں کی مضبوط شرکت کے ساتھ اس پہل کو ملک گیر ڈیجیٹل عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، 6 مارچ 2026 (جمعہ) کو ایک قومی سطح کی مختصر ویڈیو، ریل یا اینی میٹڈ ویڈیو مقابلہ بعنوان ’60 سیکنڈز فار مائی ولیج‘ شروع کیا جائے گا۔ یہ پہل نوجوانوں کو گاؤں کی ترقی، روزگار پیدا کرنے اور روزی روٹی کے فروغ میں ایکٹ کے کردار کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ مقابلہ 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے کھلا ہے۔ شرکاء کسی بھی ہندوستانی زبان میں 30 سے ​​60 سیکنڈ کی ویڈیو تیار کر سکیں گے اور اسے مائی بھارت پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ ہر شریک کو صرف ایک اندراج جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔ موبائل فون، کیمرہ یا اینیمیشن ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنائے جا سکتے ہیں۔

نوجوان شرکاء ایکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے تخلیقی خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ ان میں ایکٹ کے مقاصد اور اہم خصوصیات، دیہی روزگار اور روزی روٹی پیدا کرنے میں اس کے فوائد اور گاؤں کی ترقی اور تبدیلی میں اس کا کردار شامل ہے۔ شرکاء نوجوانوں اور خواتین کے لیے مواقع کو بھی اجاگر کر سکتے ہیں، وکست بھارت @2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایکٹ کی شراکت، اور’میر اگاؤں میرا مستقبل ‘- خود انحصاری اور ترقی یافتہ دیہات کے لیے ایک آرزو۔ اس کے علاوہ، شرکاء دیہی معاش کو مضبوط بنانے اور دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے اختراعی خیالات اور تصورات پیش کر سکتے ہیں۔

مقابلے کے تمام اہل شرکاء کو شرکت کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ملے گا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور دیگر اعزازات سے نوازا جائے گا، اور انہیں دیہی ترقی کے مرکزی وزیر اور وزارت کے سینئر حکام سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

جیتنے والوں کا انتخاب کئی پیرامیٹرز کی بنیاد پر کیا جائے گا، بشمول تھیم سے مطابقت، تخلیقی صلاحیت، اصلیت، تکنیکی معیار، مجموعی اثر اور مقررہ ہدایات کی پابندی۔

نوجوان شرکاء مہم کے لیے فراہم کردہ کیو آر  کوڈ کو اسکین کرکے، https://bit.ly/4r3Gxhn لنک پر کلک کرکے، یا Mybhartat.gov.in پورٹل پر جاکر مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس مہم کے ذریعے حکومت کا مقصد دیہی ہندوستان کی مجموعی ترقی میں نوجوانوں کی فعال شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ ’یوتھ پاور، پنچایتوں کی پیشرفت‘ کے جذبے سے رہنمائی کرتے ہوئے، یہ مہم نوجوان شہریوں کی توانائی، خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں کو دیہی ترقی کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور وکشت بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وسیع تر قومی ہدف میں حصہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

وکست بھارت،جی رام جی ایکٹ، 2025، دیہی روزگار کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ایکٹ دیہی خاندانوں کے لیے اجرت ملازمت کی قانونی ضمانت کو 100 دن سے بڑھا کر 125 دن فی مالی سال کر دیتا ہے۔ یہ بااختیار بنانے، جامع ترقی، اسکیموں کو یکجا کرنے اور خدمات کی شفافیت  کو بھی فروغ دیتا ہے، اس طرح فلاحی پروگراموں کی فراہمی کو تقویت ملتی ہے۔ دیہی علاقوں میں روزی روٹی کے مواقع کو وسعت دے کر، اس پہل سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ایک خوشحال، قابل اور خود انحصار دیہی ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ وکِسِت بھارت کے وسیع تر وژن کی حمایت کرے گا۔ اس لیے اس مہم کا مقصد نہ صرف ایکٹ کی دفعات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے بلکہ ملک گیر سطح  پر  دیہی برادریوں کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی شرکت کو متحرک کرنا ہے۔

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-3424


(ریلیز آئی ڈی: 2235748) وزیٹر کاؤنٹر : 41