صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی ہولی کے موقع پر مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 5:29PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔

ایک پیغام میں ، صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے :

’’ہولی کے پُرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرونِ ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ہولی خوشی اور جشن کا تہوار ہے جو سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے ۔  یہ تہوار معاشرے میں محبت اور امید کو فروغ دیتا ہے اور سماجی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط بناتا ہے۔ہولی کثرت میں وحدت  کی علامت بھی ہے ۔

دعا ہے کہ ہولی کے رنگ سب کی زندگی میں خوشیاں لے آئیں اور ہم سب مل کر ایک ترقی یا فتہ ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں ۔‘‘

 

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3346


(ریلیز آئی ڈی: 2235115) وزیٹر کاؤنٹر : 78