الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک لاکھ سے زائد اسکولوں کو آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کی خصوصی مہم کے تحت شامل کیا جا چکا ہے؛ لاکھوں بچے مستفید ہوئے


یو آئی ڈی اے آئی کے علاقائی دفاتر اور ریاستوں کے محکمۂ تعلیم اسکولوں کے ساتھ اشتراک میں کام کر رہے ہیں

لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ (ایم بی یو) مہم، ملک بھر میں مشن موڈ میں چھ ماہ سے جاری ہے؛ یکم اکتوبر 2025 سے 7 تا 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے آدھار میں ایم بی یو ایک سال تک مفت ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 12:47PM by PIB Delhi

ایک اہم سنگِ میل کے طور پر منفرد شناخت سے متعلق بھارت کی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے ملک بھر میں 1,03,000 سے زائد اسکولوں کا احاطہ کرتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو ان کے اسکول کیمپس میں ہی آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ (ایم بی یو) آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

اب تک اس بڑے پیمانے کی مہم کے تحت تقریباً 1.2 کروڑ (12 ملین) اسکولی بچوں نے اپنے اسکولوں میں ہی ایم بی یو مکمل کیا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی نے ستمبر 2025 میں اسکولی بچوں کے لیے مشن موڈ میں ایم بی یو مہم کا آغاز کیا، جو یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (یو ڈی آئی ایس ای پلس) ایپلیکیشن کے ساتھ کامیاب تکنیکی انضمام کے بعد ممکن ہوا۔

 

 اسکولی تعلیم و خواندگی کے مرکزی محکمہ کے یو ڈی آئی ایس ای پلس کے ساتھ انضمام سے اسکولوں میں بچوں کے ایم بی یو کی حیثیت کی نگرانی ممکن ہوئی۔ اس کے ذریعے ان بچوں کی نشاندہی کی گئی جن کا ایم بی یو باقی تھا، اور اسکولوں میں کیمپ لگا کر اپ ڈیٹ مکمل کرایا گیا۔

ملک بھر میں یو آئی ڈی اے آئی کے علاقائی اور ریاستی دفاتر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمۂ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، اسکولوں اور یو آئی ڈی اے آئی کے شراکت داروں سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر بچوں پر مرکوز اس مہم کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس وقت کم از کم 4,000 مشینیں اس جاری عمل میں استعمال ہو رہی ہیں اور رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے اس تعداد میں اضافے کا عمل جاری ہے۔

بچوں کے آدھار میں بایومیٹرک معلومات کو اپ ڈیٹ رکھنے سے انہیں مختلف سرکاری اسکیموں اور وظائف کے فوائد حاصل کرنے کے لیے تصدیق  میں سہولت ملتی ہے، نیز نیٹ، جے ای ای، کیوٹ جیسے مسابقتی اور یونیورسٹی امتحانات میں رجسٹریشن کے دوران بھی مدد ملتی ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کا بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرانے کی ترغیب دے رہا ہے۔

مشن موڈ ایم بی یو مہم چھ ماہ تک جاری رہے گی اور یو آئی ڈی اے آئی نے 7 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے یکم اکتوبر 2025 سے ایک سال کی مدت تک آدھار میں ایم بی یو مفت کر دیا ہے۔

اسکولوں میں لگنے والے کیمپوں کے علاوہ، بچے ملک بھر میں کسی بھی آدھار انرولمنٹ سینٹر یا آدھار سیوا کیندر پر جا کر بھی اپنا ایم بی یو مکمل کر سکتے ہیں۔

 

**********

) ش ح – ع ح-  ش ہ ب )

U.No. 3323

 


(ریلیز آئی ڈی: 2234935) وزیٹر کاؤنٹر : 51