وزارت اطلاعات ونشریات
نائب صدرِ جمہوریہ نے تمل اسکالرس، ورثے اور ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 16 مطبوعات جاری کیں
“بھارت کئی زبانوں کی سرزمین ہے ، مگر اس کی روح ایک ہے” : نائب صدرجمہوریہ
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے تمل کی قدیم، مالا مال اور لازوال تہذیب کو اُجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAR 2026 8:48PM by PIB Delhi
بھارت کے نائب صدر جمہوریہ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج اُپ راشٹرپتی بھون میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے شعبۂ اشاعت کی جانب سے شائع کردہ 16 اہم کتابوں کی رسمِ اجرا ء کیں ۔
یہ مطبوعات ممتاز تمل اسکالرس، ورثے، فنِ تعمیر، ادب اور ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے وابستہ ہیں۔ جاری کی گئی مجموعی کتابوں میں سے 13 کتابیں تمل زبان پر مبنی ہیں۔

تمل زبان میں شائع ہونے والے عناوین میں رامیشورم، رامانوجر، نڈوکَل، اریکامیدو، بھکتی الکّیام، ایارکئی ویلنمئی، پَزھنتھ مزہان اِسائی کرویگل، تمل ناڈو کے دیوتا تمیزھاگا ناٹار دیوانگل، پُدھیہ اَریویال تھوزھل نُٹپنگل، بنکم چندر چٹرجی، مدورائی میناکشی اَمّن مندر، تھنجاوُر پیرووُڈایار کوئل، منی میگھلائی اور مہاودوان میناکشی سندرم پِلّئی شامل ہیں۔
تقریب کے دوران نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ جاری کی گئی کتابیں تمل ورثے کی گہرائی، تنوع اور تہذیبی تسلسل کی عکاسی کرتی ہیں، جو مندروں کی روایات، فلسفہ، ادب، موسیقی اور سائنس تک کے موضوعات پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے تمل کو دنیا کی قدیم ترین کلاسیکی زبانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے زوردے کر کہا کہ بھارت اگرچہ کئی زبانوں کی سرزمین ہے ، مگر اس کی روح ایک ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی کہ وہ عالمی سطح پر مسلسل تمل زبان اور ثقافت کو عزت و وقار بخشتے رہے ہیں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ مطالعے کے لیے وقف کریں، اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی طاقت بھی نہایت اہم ہے۔

کتابوں کی تقریبِ اجرا ءکے موقع پراطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا اور تمل زبان کو ایک کلاسیکی زبان بتایا جس کی قدیم اور مالا مال ثقافت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شعبۂ اشاعت کی جانب سے شائع کردہ کتابیں اس قابلِ فخر ورثے کا جشن منارہی ہیں۔

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے تمل سنگم ادب کی اہمیت پر گفتگو کی اور “ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے جذبے کو اُجاگر کیا۔

تقریب کی ایک خاص جھلک ایس۔ کے۔ بوس کی تصنیف کردہ بنکم چندر چٹرجی پر مبنی کتاب کی اجرا تھی، جو انگریزی، ہندی اور تمل زبانوں میں شائع کی گئی۔ یہ خصوصی اشاعت “وندے ماترم” کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منظرِ عام پر لائی گئی ہے۔ اس توسیع شدہ ایڈیشن میں ممتاز ادبی شخصیت کی زندگی، ان کے عہد اور ہندوستانی ادبی تحریک میں ان کی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
انگریزی ایڈیشن میں نئے تصور پر مبنی سرورق شامل کیا گیا ہے، جس کے ساتھ اضافی نادر تصویریں اور توضیحی خاکے بھی شامل ہیں۔ اس سرورق کو آئی آئی ٹی دہلی کی معاونت سے قائم ایک اسٹارٹ اپ نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا ہے، جس میں جدید جمالیات کو کلاسیکی روح کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ہندی اور تمل تراجم کی بیک وقت اشاعت نے “وندے ماترم”گیت کے خالق کے ورثے کو وسیع تر قارئین تک پہنچا دیا ہے۔
رامیشورم کے عنوان پر مبنی کتاب میں پرانوں اور ادبی ماخذوں سے مستند حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں، جن میں رامیشورم مندر کے مقدس مقامات، شاندار فنِ تعمیر، مجسموں اور دیوی دیوتاؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کتاب کا مقصد قارئین کو مندر کی تاریخ اور اس کی روحانی اہمیت کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کرنا ہے۔

کتاب کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔
************
ش ح۔م م ع ۔ ج ا
(U: 3310)
(ریلیز آئی ڈی: 2234859)
وزیٹر کاؤنٹر : 38