وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے راجستھان کے اجمیر میں 17,000 کروڑ روپے مالیت کی ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران اپنے خطاب کی خصوصیات شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2026 8:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے اجمیر میں 17,000 کروڑ روپے مالیت کی ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران اپنے خطاب کی خصوصیات شیئر کیں ۔
ایکس پوسٹوں کی ایک سیریز میں ، وزیر اعظم مودی نے کہا ؛
"ہماری حکومت ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں،آج اجمیر میں ملک گیر ایچ وی پی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرنے، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے، اور نوجوانوں میں تقرر نامہ تقسیم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔"
"بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مجھے اجمیر میں اپنے نوجوان ساتھیوں کو تقرر نامےسونپتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔"
"راجستھان سے میرے خاندان کے اراکین جو بڑی تعداد میں اجمیر پروگرام میں آئے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ڈبل انجن والی حکومت کے ہمہ جہت ترقیاتی کاموں کو لے کر کتنے پرجوش ہیں۔"
"بہادر خواتین کی سرزمین راجستھان کے اجمیر سے ملک بھر میں بیٹیوں کے لیے ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرنا بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ ملک کی خواتین کو صحت مند اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔"
"کانگریس کو ملک بھر میں پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، اور اس کے غصے میں، وہ ہندوستان کو بدنام کرکے بدلہ لے رہی ہے۔ گلوبل اے آئی سمٹ میں غیر ملکی مہمانوں کے سامنے ہندوستان کو شرمندہ کرنے کی اس کی کوشش بھی یہی ظاہر کرتی ہے۔"
"ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں کی بدولت، راجستھان میں ہمارے کسان بھائی بہنوں کو آبپاشی کے منصوبوں سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ اس سے کانگریس کی بری حکمرانی اور بی جے پی کی اچھی حکمرانی میں فرق صاف ظاہر ہوتا ہے۔"
"آج اجمیر سے سرویکل کینسر کے خلاف قومی ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے ۔ اجمیر کی منیشا راوت اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ٹیکہ لگوانے والی پہلی خاتون بنیں ۔ یہ خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑی پہل ہے ۔
"سرویکل کینسر کے خلاف ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے بعد ، آج ٹیکہ لگوانے والے اپنے نوجوان دوستوں سے بات کی ۔ یہ ہماری بیٹیوں اور ماؤں کی صحت کے تحفظ کی طرف ایک فیصلہ کن قدم ہے "۔
*******
(ش ح –اع خ۔ خ م )
U. No.3270
(ریلیز آئی ڈی: 2234528)
وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam