امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے عظیم انقلابی، ناقابل تسخیر چندر شیکھر آزاد کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


اپنی آخری سانس تک‘‘وندے ماترم’’ کا نعرہ لگاتے ہوئے چندر شیکھر آزاد نے برطانوی حکومت کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی

کاکوری ٹرین کارروائی ہو ، ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن (ایچ ایس آر اے) کی تشکیل ہویا انقلابیوں کے لیے ایک طاقتور تنظیم کی تشکیل ہو ، چندر شیکھر آزاد کی زندگی کا ہر لمحہ آزادی کے لیے وقف تھا

ان کی قربانی کی داستان کو یاد کرنا اب بھی ہمیں حب الوطنی کے جذبےسے بھر دیتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 11:50AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے عظیم انقلابی، ناقابل تسخیر چندر شیکھر آزاد کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘وندے ماترم’’ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنی آخری سانس تک چندر شیکھر آزاد نے برطانوی حکومت کے خلاف بہادری سے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کاکوری ٹرین کارروائی ہو، ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن (ایچ ایس آر اے) کی تشکیل ہو یا انقلابیوں کے لیے ایک طاقتور تنظیم کی تشکیل، چندر شیکھر آزاد کی زندگی کا ہر لمحہ آزادی کے لیے وقف تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان کی قربانی کی داستان کو یاد کرنا آج بھی ہمیں حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیتا ہے۔

***

ش ح۔ش م۔م ق ا

U- 3130


(ریلیز آئی ڈی: 2233409) وزیٹر کاؤنٹر : 11