وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے چندر شیکھر آزاد کو ان کےشہادت کے دن پرخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زندگی کے اسباق کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سوبھاشتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 9:13AM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی ہیرو اور انقلاب پسند چندر شیکھر آزاد کو ان کے شہادت کے دن پرخراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چند رشیکھر  آزاد نے مادرہند کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور اس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

لافانی انقلابی وراثت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی زندگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ناانصافی کے خلاف ثابت قدم رہنے کا عزم حقیقی طاقت کا نچوڑ ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ مادر وطن کے لیے ان کی قربانی کی داستان ملک کی ہر نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پلیٹ فارم پر یہ پیغام شیئر کیا۔

भारत माता के वीर सपूत चंद्रशेखर आजाद के बलिदान दिवस पर उन्हें मेरी आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। उन्होंने मां भारती को गुलामी की बेड़ियों से आजाद कराने के लिए अपना सर्वस्व न्योछावर कर दिया, जिसके लिए वे सदैव स्मरणीय रहेंगे।

अमर क्रांतिकारी चंद्रशेखर आजाद का जीवन बताता है कि अन्याय के खिलाफ अडिग रहने का संकल्प ही सच्चा पराक्रम है। मातृभूमि के लिए उनके बलिदान की गाथा देश की हर पीढ़ी को प्रेरित करती रहेगी।

न हि शौर्यात्परं किञ्चित् त्रिषु लोकेषु विद्यते।

शूरः सर्वं पालयति सर्वं शूरे प्रतिष्ठितम् ।।

‘‘تینوں جہانوں میں بہادری سے بڑھ کر کوئی عنصر نہیں ہے۔ بہادری وہ بنیادی قوت ہے جو جاندار اور بے جان دنیا کو پروان چڑھاتی ہے اور حفاظت کرتی ہے۔ تمام دنیاوی وقار، خوشحالی اور فرض صرف بہادر کی بہادری میں ہی مضمر ہے۔’’

***

ش ح۔ش م۔م ق ا

U- 3120

 


(ریلیز آئی ڈی: 2233371) وزیٹر کاؤنٹر : 14