وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرِ جمہوریہ 27 فروری کو آئی آئی ایم سی کے 57 ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے


آئی آئی ایم سی اپنے 57 ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں تعلیمی مہارت کا جشن منائے گا، نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو 35 تمغے دیے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 3:24PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) 27 فروری 2026 کو اپنے نئی دہلی کیمپس میں تعلیمی سیشن 25-2024 کے بیچ کے لیے 57 ویں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد کرے گا۔ تقریب کی صدارت عزت مآب چانسلر آئی آئی ایم سی اور مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو کریں گے۔اس تقریب کے دوران نئے اکیڈمک اور ہوسٹل بلاکس کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

اس باوقار تقریب میں ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ عزت مآب  چانسلر آئی آئی ایم سی اور مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو تقریب کی صدارت کریں گے۔

تقسیم اسناد کی اس تقریب میں جناب سنجے جاجو (سکریٹری، وزارتِ اطلاعات و نشریات)، جناب آر جگن ناتھن (چیئرمین، آئی آئی ایم سی سوسائٹی)، ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ (وائس چانسلر، آئی آئی ایم سی) اور جناب ایل مدھو ناگ (رجسٹرار، آئی آئی ایم سی) بھی شرکت کریں گے۔ اس ادارے کے فیکلٹی ممبران اور عملہ بھی اس اہم تعلیمی سنگِ میل اور فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے موجود ہوگا۔

مختلف پروگراموں کے طلبہ، بشمول جرنلزم (انگریزی، ہندی، ریڈیو اور ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا، اڑیا، اردو، مراٹھی اور ملیالم) اور ایڈورٹائزنگ و پبلک ریلیشنز کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے وہ طلبہ جنہوں نے 25-2024 میں اپنے امتحانات پاس کیے ہیں، انہیں ڈپلومے دیے جائیں گے۔ اس تقریب میں ڈپلومہ کے علاوہ 35 تمغے، جن میں سے 23 نقد انعامات کے ساتھ ہیں، تمام چھ کیمپسز سے ہر کورس کے ٹاپرز کو دیے جائیں گے۔

عزت مآب نائب صدرِ جمہوریہ، سینئر معززین بشمول مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور سکریٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات کی موجودگی میں آئی آئی ایم سی نئی دہلی میں نئے اکیڈمک بلاک اور ہوسٹل بلاک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر، عزت مآب مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انکیوبیشن سینٹر میں کریئیٹرز لاؤنج کا افتتاح بھی کریں گے۔اس موقع پر  وزارت اور ادارے کے سینئر حکام موجودرہیں گے۔

******

 

ش ح۔ک ح

U. No. 3090


(ریلیز آئی ڈی: 2233101) وزیٹر کاؤنٹر : 8