وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کناڈا کے وزیر اعظم کاہندوستان کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 10:40AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر کناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب مارک کارنی 27 فروری سے 2 مارچ 2026 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔  یہ وزیر اعظم کارنی کا ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

مورخہ27 فروری کو وزیر اعظم کارنی ممبئی پہنچیں گے۔  اگلے دو دنوں میں وہ مختلف کاروباری مصروفیات میں حصہ لیں گے، ہندوستانی اور کناڈائی سی ای اوز، صنعت اور مالیاتی ماہرین، اختراع کاروں، اساتذہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں مقیم پنشن یافتہ کناڈائی شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کارنی یکم مارچ کو نئی دہلی پہنچیں گے۔  2 مارچ کو دونوں وزرائے اعظم حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔  دونوں رہنما کناناسکس (جون 2025) اور جوہانسبرگ (نومبر 2025) میں ہونے والی اپنی سابقہ ملاقاتوں کی بنیاد پر ہند-کناڈا اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔وہ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، اہم معدنیات، زراعت، تعلیم، تحقیق اور اختراع اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت کلیدی ستونوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔  دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم کارنی بعد میں ہونے والے انڈیا-کناڈا سی ای اوز فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ دورہ ہند-کناڈا دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے ایک اہم مرحلے پر ہو رہا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم اس سے قبل اس بات پر اتفاق کر چکے ہیں کہ باہمی خدشات اور حساس معاملات کے احترام، مضبوط عوامی روابط اور بڑھتی ہوئی اقتصادی تکمیلیت کی بنیاد پر ایک تعمیری اور متوازن شراکت داری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

رہنماؤں کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات مثبت پیش رفت اور ہندوستان و کناڈا کے مشترکہ وژن کی توثیق کا موقع فراہم کرے گی، تاکہ مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

***********

Urdu-3073

(ش ح۔م ع ن۔ش ہ ب)


(ریلیز آئی ڈی: 2232979) وزیٹر کاؤنٹر : 17