وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے، جناب روب جیٹن کونیدرلینڈز کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 FEB 2026 2:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، جناب روب جیٹن کو ، نیدرلینڈز کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں ہندوستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مشترکہ وسیع تعلقات پر روشنی ڈالی ۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو مزید رفتار دینے کے لیے وزیر اعظم جیٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے ؛
" میں جناب روب جیٹن کو نیدرلینڈز کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پرمبارک باد دیتا ہوں ۔ ہندوستان اور نیدرلینڈز کے درمیان متنوع شعبوں میں وسیع تعلقات ہیں ۔ میں دونوں ممالک اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو مزید رفتار دینے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہوں ۔ "
******
(ش ح –م م ع۔ ق ر)
U. No.2955
(ریلیز آئی ڈی: 2232087)
وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam