وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پی ایم سوریا گھر اسکیم کے تحت چھت پر سولر کو اپنانے والے 30 لاکھ گھروں کی تعریف کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 FEB 2026 8:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر میں 30 لاکھ گھروں کو چھتوں پرسولر توانائی سے بااختیار بنانے کی کامیابی کو سراہا اور اسے بھارت کے صاف توانائی کے سفر میں ایک قابلِ تحسین سنگ میل قرار دیا۔
وزیر اعظم نے تمام مستفید ہونے والوں کی تعریف کی جنہوں نے چھتوں پر سولر توانائی اپنانے میں حصہ لیا اور کہا کہ یہ اقدام شہریوں میں بچت، پائیداری اور خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے۔
جناب مودی نے مزید زور دیا کہ یہ اسکیم حکومت کی ان کوششوں کا ایک لازمی حصہ ہے جو توانائی کے حوالے سے محفوظ، سبز اور مستقبل کے لیے تیار بھارت کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی کی پوسٹ کے جواب میں لکھا؛
“بھارت کے صاف توانائی کے سفر میں ایک قابل تعریف سنگ میل!
تمام ان افراد کو مبارکباد جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور چھتوں پر شمسی (سولر )توانائی کو اپنایا، جس سے بچت، پائیداری اور خود انحصاری کو فروغ ملا ہے۔
یہ اسکیم توانائی کے حوالے سے محفوظ، سبز اور مستقبل کے لیے تیار بھارت کے قیام کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔
#30LakhsPMSuryaGhar”
***
ش ح۔ش آ۔م ق ا
U- 2935
(ریلیز آئی ڈی: 2232008)
وزیٹر کاؤنٹر : 7