وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

وزیرِاعظم نے اتر پردیش میں ایچ سی ایل-فاکس کون سیمی کنڈکٹر سہولت کے قیام کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 8:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش میں ایچ سی ایل-فاکس کون سیمی کنڈکٹر سہولت کے قیام کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیوں کا اشتراک کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر سلسلہ وار  پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:

“ہم سب کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اتر پردیش ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے۔ ایچ سی ایل اور  فاکس کون کی نئی فیکٹری ٹیکنالوجی پاور ہاؤس کے طور پر یوپی کی نئی شناخت کو مزید مضبوط کرے گی۔”

“یہ دہائی  ہندوستان کا ‘ٹیک ایڈ’ ہے۔ ماحول دوست توانائی  سے لے کر مصنوعی ذہانت تک، اس دہائی میں ہندوستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں جو کچھ کر رہا ہے، وہ اکیسویں صدی میں ہماری صلاحیت کی بنیاد بنے گا۔”

“گزشتہ 11 برسوں میں  ہندوستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم جو عزم کر لیتے ہیں، اسے حاصل کر کے ہی رہتے ہیں۔ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی اس کی ایک نہیں بلکہ متعدد مثالیں موجود ہیں…”

****

(ش ح ۔ م ش۔  ش ب ن)

U. No. : 2884


(ریلیز آئی ڈی: 2231634) وزیٹر کاؤنٹر : 4