وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے اسرائیل کےاپنے آئندہ دورے سے قبل ہندوستان اور اسرائیل کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 FEB 2026 11:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد، اختراع اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، جو دوطرفہ روابط کی بنیاد کو مضبوط بناتے ہیں۔
جناب مودی نے گرمجوشی سے بھرے جذبات کی ستائش کی اور ہندوستان-اسرائیل تعلقات کی مضبوطی اور ان کی متنوع نوعیت سے مکمل اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے، جو اعتماد، اختراع اور امن و ترقی کے مشترکہ وژن پر قائم ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے آئندہ دورۂ اسرائیل کے دوران بامعنی گفتگو کے لیے اپنی توقعات کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے پیغام کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:
“شکریہ میرے دوست، وزیر اعظم نیتن یاہو۔
میں آپ سے ہندوستان اور اسرائیل کے مضبوط تعلقات اور ہمارے دوطرفہ روابط کی متنوع نوعیت پر مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اسرائیل کے ساتھ ہندوستان اپنی دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو اعتماد، اختراع اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
اپنے آئندہ دورۂ اسرائیل کے دوران ہماری ملاقات اور بامعنی گفتگو کا منتظر ہوں۔”
@netanyahu”
****
(ش ح ۔ م ش۔ ش ب ن)
U. No. : 2882
(ریلیز آئی ڈی: 2231628)
وزیٹر کاؤنٹر : 11