وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کےموقع پر مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 9:35AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے عوام کو ان کے یوم ریاست کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کو روایت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی ایک روشن مثال کے طور پر سراہا ۔  انہوں نے کہا کہ اس کے پرجوش اور محنتی شہری ملک کی ترقی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

‘‘اروناچل پردیش کے عوام کو ان کے یوم ریاست کے موقع پر دلی مبارکباد ۔

فطرت کی خوبصورتی اور غیر معمولی ثقافتی تنوع سے مالا مال ، اروناچل پردیش روایت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے ۔  اس کے پرعزم اور محنتی شہری ملک کی ترقی کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔  ساتھ ہی ، ریاست کا متنوع قبائلی ثقافتی ورثہ  ہماری قوم میں بے پناہ دولت کا اضافہ کرتی ہے ۔

بھگوان کرے کہ ریاست آنے والے وقتوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔

****

ش ح۔ع ح۔ ش ا

U NO: 2753


(ریلیز آئی ڈی: 2230580) وزیٹر کاؤنٹر : 7