وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

وزیر اعظم  مودی  نے وزیر اعظم یونان عزت مآب جناب کیریاکوس میتسوٹاکیس سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 7:15PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 فروری 2026 کو اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ہیلینک ریپبلک (یونان) کے وزیر اعظم محترم جناب کیریاکوس متسوٹاکیس سے ملاقات کی۔ یونان کے وزیر اعظم 18 تا 19 فروری 2026 کے دوران نئی دہلی میں ہونے والے بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ، 2026 میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے پر ہیں ۔ وزیر اعظم متسوٹاکیس کے ساتھ مسٹر دیمتریوس پاپاسٹرگیو، وزیر ڈیجیٹل گورننس اور سینئر حکام کا ایک وفد موجود تھا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور نوٹ کیا کہ شراکت داری مختلف شعبوں میں مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے نئے دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دلچسپی کے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ کنیکٹیویٹی اقدامات اور آئی ایم ای سی کے تحت انھیں مزید وسعت دینے کی صلاحیت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے نے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے اور حال ہی میں طے پانے والا بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔

یہ وزیر اعظم متسوٹاکیس کا بھارت کا دوسرا دورہ تھا؛ انھوں نے اس سے قبل فروری 2024 میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا، جو 15 سال بعد یونان سے کسی سربراہ حکومت کا بھارت کا پہلا دورہ تھا۔ اس سے قبل، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنز کا دورہ کیا تھا  جس سے دو طرفہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری  میں تبدیل ہوئے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2747


(ریلیز آئی ڈی: 2230433) وزیٹر کاؤنٹر : 12