ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے مرکزی وزیرنے کُونو نیشنل پارک میں چیتے کے تین بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا


ہندوستان میں پیدا ہونے والے چیتوں کے زندہ بچ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی؛ کل آبادی 38 تک پہنچی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 11:01AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج بتایا کہ کُونو نیشنل پارک میں چیتے کے تین بچوں کی پیدائش ہوئی  ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جناب یادو نے بتایا کہ یہ بچے جنوبی افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتے ’گامنی‘ کے ہاں پیدا ہوئے ہیں جو دوسری بار ماں بنی ہے۔ یہ پیدائش جنوبی افریقہ سےہندوستان میں چیتوں کی آمد کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ہندوستانی سرزمین پر چیتے کے نویں کامیاب لیٹر (بچوں کی پیدائش) کا اندراج ہوا ہے۔ہندوستان میں پیدا ہونے والے چیتوں کے زندہ بچ جانے والے بچوں کی تعداد اب بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔ ان بچوں کی پیدائش کے بعد، ہندوستان میں چیتوں کی کل آبادی 38 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہر کامیاب پیدائش ’پروجیکٹ چیتا‘ کو مضبوط کرتی ہے اور اس پروگرام میں شامل فیلڈ اسٹاف اور ویٹرنری ٹیموں کی مسلسل کوششوں اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

جناب یادو نے کہا، ’’یہ کونو اورہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے – دعا ہے کہ گامنی اور اس کے تین ننھے اسپرنٹرز (تیز رفتار بچے) مضبوط بنیں اور ملک میں چیتوں کی بحالی کی کہانی کو رفتار اور وقار کے ساتھ آگے بڑھائیں۔‘‘

دنیا میں کسی بڑے گوشت خور جانور کی ایک براعظم سے دوسرے براعظم میں پہلی منتقلی 2022-23 میں نمیبیا اور جنوبی افریقہ سے 20 چیتوں کے ہندوستان آنے کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بذاتِ خود 17 ستمبر 2022 کو پہلے آٹھ چیتوں کو (کونو نیشنل پارک میں) چھوڑا تھا۔

********

ش ح۔ک ح۔ م ش

U. No. 2623


(ریلیز آئی ڈی: 2229514) وزیٹر کاؤنٹر : 13