وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ٹی ناؤ گلوبل  بزنس سمٹ 2026 کی جھلکیاں ساجھا کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 FEB 2026 11:29AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں منعقدہ ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ 2026 کی جھلکیاں ساجھا کی ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  اس عالمی کاروباری سربراہ اجلاس کے دوران موجود سبھی کو مبارکباد دی اور ’رکاؤٹوں کی ایک دہائی، تبدیلی کی ایک صدی‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 21ویں صدی کی گذشتہ دہائی میں غیرمعمولی رکاوٹیں ملاحظہ کی گئیں، جن میں عالمی وبائی مرض، مختلف خطوں میں تناؤ اور جنگیں، اور سپلائی چین کی خرابیاں شامل ہیں جنہوں نے عالمی توازن کو متزلزل کردیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحران کسی ملک کی حقیقی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ان رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان کی دہائی قابل ذکر ترقی، شاندار بہم رسانی اور جمہوریت کی مضبوطی کے ساتھ نمایاں رہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہندوستان عالمی ترقی کو آگے بڑھائے گا اور عالمی معیشت کے نئے انجن کے طور پر ابھرے گا۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا؛

"متعدد رکاوٹوں کے درمیان، یہ دہائی ہندوستان کے لیے بے مثال ترقی کی دہائی ثابت ہوئی، جس میں مضبوط بہم رسانی اور ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوششیں اجاگر ہوئیں۔"

’’اس 21ویں صدی میں، بھارت ریفارم ایکسپریس پر سوار ہے۔‘‘

’’ ہم نے بجٹ کو صرف اخراجات پر مرکوز نہیں بلکہ نتائج پر بھی مرکوز کیا ہے۔‘‘

"گذشتہ دہائی کے دوران، ہم نے تکنالوجی اور اختراع کو ترقی کے بنیادی محرکات کے طور پر سمجھا ہے" ۔

"آج، ہم دنیا کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہے ہیں کیونکہ آج کا ہندوستان پراعتماد ہے اور عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار ہے"

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2452


(ریلیز آئی ڈی: 2227980) وزیٹر کاؤنٹر : 11