وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہارشی دیانند سرسوتی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 10:17AM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہارشی دیانند سرسوتی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے میں بلکہ ہندوستانی ثقافت اور روایت کو تقویت پہنچانے میں بھی بے مثال کردار ادا کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ’’سماجی اصلاح کے لیے کی گئیں،ان کی کوششیں ملک کے لوگوں کے لیے تحریک کا  باعث بنتی رہیں گی۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مہارشی دیانند سرسوتی جی جنہوں نے اپنی پوری زندگی مادر ِہند کی خدمت کے لیے وقف کر دی ،انہیں ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ثقافت اور روایت کو تقویت پہنچانےکے لیے بے مثال  کردار ادا کیا۔ سماجی اصلاح کے لیے ان کی کوششیں ہم وطنوں کے لیے تحریک کا باعث بنتی رہیں گی۔‘‘

*****

ش ح۔ م ح ۔ ج ا

U. No-2226


(ریلیز آئی ڈی: 2226803) وزیٹر کاؤنٹر : 17