وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مشرقی ناگالینڈ میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے تاریخی معاہدے کو سراہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 9:29AM by PIB Delhi

وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج مشرقی ناگالینڈ کی ترقی کے راستے کو نمایاں طور پر آگے بڑھانے والے تاریخی معاہدے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی ایکس پر پوسٹ کے جواب میں، جناب مودی نے لکھا:

’’بیشک یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے، جو خاص طور پر مشرقی ناگالینڈ کی ترقی کے راستے کو مضبوطی فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ معاہدہ عوام کے لیے نئے مواقع اور خوشحالی کے باب کھولے گا۔ یہ شمال مشرقی بھارت میں امن، ترقی اور سب کی شمولیت والی ترقی کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

******

 

( ش ح ۔ ش م ۔ م ا )

Urdu.No-1794


(ریلیز آئی ڈی: 2224255) وزیٹر کاؤنٹر : 8