بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے چناؤ  کمیشن نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تعینات کیے جانے والے مرکزی مشاہدین کو جانکاری فراہم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 2:58PM by PIB Delhi
  1. بھارت کے چناؤ کمیشن (ای سی آئی) نے آج آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے آنے والے عام انتخابات کے لیے مرکزی مشاہدین کے طور پر تعینات کیے جانے والے جنرل، پولیس اور اخراجات کے مشاہدین کے لیے بریفنگ میٹنگوں کا اہتمام کیا۔
  2. 1,444 افسران کو بریفنگ میٹنگ کے لیے طلب کیا گیا، جن میں 714 جنرل مشاہدین ، 233 پولیس مشاہدین اور 497 اخراجات کے مشاہدین شامل ہیں۔ بریفنگ میٹنگ دو دنوں، یعنی 5 اور 6 فروری 2026 کوآئی آئی آئی ڈی ای ایم ، نئی دہلی میں تین مراحل میں منعقد کی جائے گی ۔
  3. اعلیٰ چناؤ  کمشنر  (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وِوک جوشی کے ہمراہ مرکزی مشاہدین کو جانکاری فراہم کی ۔
  4. اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب گیانیش کمار نے مشاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چناؤ کمیشن کے چراغ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدین کو آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے اور ان کی موجودگی 824 حلقوں میں انتخابات کی انتخابی مشینری کو توانائی بخشے گی۔
  5. چناؤ کمشنر ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے مشاہدین سے کہا کہ وہ انتخابی افسران کے لیے دوست، رہنما اور مشیر کا کردار ادا کریں۔ ان کی آمد کو اچھی طرح سے عام کیا جائے اور انہیں ہر وقت دستیاب رہنا چاہیے تاکہ ووٹروں کی شکایات جلد از جلد حل کی جا سکیں اور جانبداری کے تاثر سے بچا جا سکے۔
  6. چناؤ کمشنر ڈاکٹر وِوک جوشی نے کہا کہ مشاہدین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ای سی آئی کی ہدایات حرف بہ حرف اور روح کے مطابق نافذ ہوں، اور وہ غیر جانبداری اور جمہوری اقدار کو قائم رکھیں۔ ڈاکٹر جوشی نے یہ بھی ہدایت دی کہ ووٹروں کو معلوماتی پرچیاں بروقت تقسیم کی جائیں تاکہ پولنگ کے دن کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
  7. کمیشن نے ایک شک و شبہ دور کرنے والے سیشن میں مشاہدین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ کمیشن کے سینئر افسران نے مشاہدین کو انتخابی فہرستوں کی تیاری اور پانچ پولنگ والے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات کے انعقاد کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
  8. مشاہدین کو آئی ٹی ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز، اور میڈیا سے متعلق امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
  9. مرکزی مشاہدین ، جو کمیشن کی آنکھ  اور کان کی مانند  ہیں، کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام انتخابی قوانین، ضوابط اور ہدایات سے واقف ہوں اور کمیشن کو براہِ راست رائے/جانکاری فراہم کریں تاکہ سختی کے ساتھ ان کی غیر جانبدارانہ پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  10. مشاہدین کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور ووٹروں کی شکایات کے لیے ہر وقت دستیاب رہیں تاکہ شکایات بروقت حل کی جا سکیں۔
  11. مزید برآں مشاہدین کو پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنا چاہیے اور کمیشن کی حالیہ اقدامات، خاص طور پر کم از کم سہولتوں کی یقین دہانی (اے ایم ایفس) کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ ووٹروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
  12. کمیشن آئین کی دفعہ  324 کے تحت اور عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1951  کی دفعہ بی 20  کے مطابق اپنے اختیارات کے تحت مرکزی مشاہدین کی تعیناتی کرتا ہے تاکہ انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد میں کمیشن کی معاونت کی جا سکے۔ مشاہدین زمینی سطح پر انتخابی عمل کے مؤثر اور منظم انتظامات کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔

****

( ش ح۔م ع ۔ ا ک م)

U.No. 1725


(ریلیز آئی ڈی: 2223953) وزیٹر کاؤنٹر : 10