وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون مشترک کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پریکشا پہ چرچا ایک جن آندولن بن گیا ہے، جس سے بھارت کے تعلیمی سفر میں ایک فیصلہ کن تبدیلی آئی ہے اور وکست بھارت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 1:54PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون مشترک کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ‘‘پریکشا پہ چرچا’’ کس طرح ایک ‘‘جن آندولن’’ (عوامی تحریک) بن چکا ہےجو بھارت کے تعلیمی سفر میں ایک فیصلہ کن تبدیلی کی علامت ہے اور ‘‘وکست بھارت’’ کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی ایکس  پر کی گئی پوسٹ کے جواب میں ‘‘پی ایم او انڈیا’’ کے ہینڈل سے کہا گیا:

“اس مضمون میں مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح پریکشا پہ چرچا ایک جن آندولن بن گیا ہےجو بھارت کے تعلیمی سفر میں ایک فیصلہ کن موڑ کی نمائندگی کرتا ہے اور وکست بھارت کی بنیاد رکھتا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کو دہرایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  اپنے طالب علم پر مرکوز نقطۂ نظر، بھارتی علمی روایات پر زور اور مادری زبان کی اہمیت کے ذریعےطلبا کو اکیسویں صدی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔

*************

(ش ح ۔ م م۔  ت ع

Urdu. No. 1705

 


(ریلیز آئی ڈی: 2223810) وزیٹر کاؤنٹر : 7