خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ہندوستان نے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کمیشن برائے سماجی ترقی کے 64 ویں اجلاس میں شرکت کی
خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر مملکت نے "مربوط ، مساوی اور جامع پالیسیوں کے ذریعے سماجی ترقی اور سماجی انصاف کو آگے بڑھانے" پر ملک کا موقف پیش کیا
وزیر محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ہندوستان کے حقوق پر مبنی اور معاشرے کے مربوط نقطہ نظر کو اجاگر کیا تاکہ کوئی پیچھے نہ چھوٹ جائے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 2:54AM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے کمیشن برائے سماجی ترقی (سی ایس او سی ڈی) کے 64 ویں اجلاس میں جامع اور حقوق پر مبنی سماجی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ہندوستان کے قومی موقف کو پیش کرتے ہوئے، خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں سماجی انصاف اور سماجی تحفظ کی جڑیں آئینی ضمانتوں میں پیوست ہیں اور ملک کے طویل مدتی وژن "وکست بھارت 2047" کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے رہنما اصول پر روشنی ڈالی، جو کہ حکومت اور معاشرے کے مشترکہ اور مربوط نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔
محترمہ ٹھاکر نے اہم قومی اقدامات کا خاکہ پیش کیا جس میں پیمانے، شمولیت اور آخری میل کی ترسیل کی عکاسی کی گئی:
- دور دراز کے علاقوں میں بہتر اسکول کے بنیادی ڈھانچے اور رہائشی اسکولوں کی مدد سے تعلیم میں لڑکیوں اور لڑکوں کی شرکت میں برابری لانا۔
- پائپ سے پینے کا پانی، کھانا پکانے کے لئے ماحول کے لئےسازگار توانائی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات سمیت خواتین اور کمزور طبقات کے لیے اہم فوائد کے ساتھ بنیادی خدمات کی بڑے پیمانے پر توسیع۔
- لاکھوں-کروڑوں بینک کھاتوں کے ذریعے مالی شمولیت میں تبدیلی، جس میں خواتین صنعت کاری اور کریڈت اسکیموں کی نمایاں مستفیدین کے طور پر ابھر رہی ہیں۔
- وقف ہیلپ لائن اور مربوط سروس سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کے لیے ملک گیر تحفظ اور مدد کا طریقہ کار
- 100 ملین سے زیادہ استفادہ کنندگان تک جامع جچہ –بچہ کی صحت اور غذائیت کے پروگرام
- بزرگوں، معذور افراد، غیر منظم کارکنوں اور ٹرانس جینڈر افراد کے لیے توسیع شدہ سماجی تحفظ اور مخصوص اسکیمیں
ہندوستان نے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو بڑھانے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے کردار کو اجاگر کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی چیلنجوں کو اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے، ہندوستان نے سماجی ترقی کے ماڈل پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے مضبوط کثیر جہتی تعاون، صلاحیت سازی اور جنوب کے ساتھ جنوب کے تعاون کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

اس 64ویں سیشن کی صدارت کمیشن کی سفیر کرسٹینا ہیوویشین نے کی، جو اقوام متحدہ میں یوکرین کی مستقل نمائندہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل محترمہ آمنہ جے محمد، جنرل اسمبلی کی صدرعزت مآب اینالینا بیرباک، ای سی او ایس او سی کی صدر اور نیپال کے مستقل نمائندے، سفیر لوک بہادر تھاپا، اے ایس جی (پالیسی کوآرڈینیشن)، ڈی ای ایس اے - محترمہ بیورگ سینڈرجیک اور صدر، این جی او کمیٹی برائے سماجی ترقی – محترمہ گیلین ڈی سوزا-نازریتھ نے سیشن سے خطاب کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے 100 سے زائد رکن ممالک نے شرکت کی۔
********
(ش ح ۔م ش۔رض)
U. No. 1472
(ریلیز آئی ڈی: 2222453)
وزیٹر کاؤنٹر : 10