وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اندازے کی بنیاد پر ٹیکس ادا کرنے والے تمام غیر مقیم افراد کو کم از کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) سے استثنی


ہندوستان سے ڈیٹا سینٹر خدمات استعمال کرتے ہوئے عالمی صارفین کو کلاؤڈ خدمات فراہم کرنے والی کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو 2047 تک ٹیکس ہالیڈے

اگر ہندوستان سے ڈیٹا سینٹر خدمات فراہم کرنے والی کمپنی متعلقہ ادارہ ہو، تو لاگت پر 15 فیصد سیف ہاربر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 12:51PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور ، محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے اہم بنیادی ڈھانچے کو فعال کرنے اور ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت کو تسلیم کیا  اور ہندوستان سے ڈیٹا سینٹر خدمات کا استعمال کرکے عالمی سطح پر صارفین کو کلاؤڈ خدمات فراہم کرنے والی کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو 2047 تک ٹیکس  ہالیڈے (مخصوص مدت تک ٹیکس کی چھوٹ)  دینے کی تجویز پیش کی ۔  تاہم ، اسے ہندوستانی ری سیلر ادارے کے ذریعے ہندوستانی صارفین کو خدمات فراہم کرنا ہوگا ۔

مرکزی بجٹ میں ہندوستان سے ڈیٹا سینٹر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے متعلقہ ادارے ہونے کی صورت میں لاگت پر 15 فیصد کا سیف ہاربر (جرمانے سے چھوٹ) فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے ۔

الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے لیے "وقت پر" لاجسٹکس کی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے، وزیر خزانہ نے بجٹ میں غیر مقیم افراد کو بند شدہ ویئر ہاؤس میں اجزاء کے ذخیرہ کرنے پرجرمانے پر چھوٹ فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں منافع کی شرح انوائس کی قیمت کا 2 فیصد ہو۔ اس کے نتیجے میں ٹیکس تقریباً 0.7 فیصد ہوگا، جو دیگر مسابقتی دائرہ کار کی نسبت کافی کم ہے۔

ہندوستان  میں ٹول مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، وزیر خزانہ نے مرکزی  بجٹ 27-2026 میں تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی غیر مقیم  شخص کو پانچ سال کے لیے انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے جو کسی بند شدہ زون میں کسی ٹول مینوفیکچرر کو کیپیٹل گڈز، آلات یا ٹولنگ فراہم کرے۔

بجٹ کی تجاویز غیر مقیم ماہر کی عالمی آمدنی (غیر بھارت سے حاصل شدہ) کو بھی پانچ سال کی قیام مدت کے دوران نوٹیفائی شدہ اسکیموں کے تحت مستثنیٰ قرار دیتی ہیں۔ اس کا مقصد عالمی سطح کی وسیع صلاحیت رکھنے والی ہنرمند افراد کو ہندوستان  میں طویل عرصے تک کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

مرکزی بجٹ میں ان تمام غیر مقیم افراد کو کم از کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) سے چھوٹ دینے کی بھی تجویز ہے جو متوقع بنیاد پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔

 

******

ش ح۔ م ش۔ ع ر

UR-UB-11

 


(ریلیز آئی ڈی: 2221630) وزیٹر کاؤنٹر : 43