وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مغربی بنگال کے آنندپور میں آتش زدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا وزیراعظم نے پی ایم این آر ایف سے امداد کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
30 JAN 2026 6:43PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے آنندپور میں پیش آنے والے آتش زدگی کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وزیراعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مرنے والے ہرفرد کے قریبی رشتہ دار کو 2 لاکھ روپئےکی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر لکھا:
’’مغربی بنگال کے آنندپور میں حالیہ آتش زدگی کا حادثہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان سے میری دلی تعزیت ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہوں۔‘‘
پی ایم این آر ایف سے ہرمتوفی کے قریبی رشتہ دار کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم @narendramodi”
"পশ্চিমবঙ্গেরআনন্দপুরে সাম্প্রতিক অগ্নিকাণ্ড অত্যন্ত মর্মান্তিক ও দু:খজনক। যাঁরাতাঁদের প্রিয়জনকে হারিয়েছেন তাঁদের প্রতি আমার সমবেদনা রইল। আহতদের দ্রুতআরোগ্য কামনা করি।
এইদুর্ঘটনায় নিহত প্রত্যেকের নিকটাত্মীয়কে PMNRF থেকে ২ লক্ষ টাকা করেএককালীন সহায়তা দেওয়া হবে। আহতদের ৫০,০০০ টাকা সহায়তা প্রদান করা হবে:প্রধানমন্ত্রী @narendramodi"
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :1328 )
(रिलीज़ आईडी: 2220986)
आगंतुक पटल : 7