شہری ہوابازی کی وزارت
میسرز وی ایس آر وینچرز پی وی ٹی لمیٹڈ کا لیئر جیٹ 45 طیارہ وی ٹی-ایس ایس کے بارامتی ہوائی اڈے پر گر کر تباہ
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 1:36PM by PIB Delhi
مؤرخہ 28.01.2026 کو ، میسرز وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ لمیٹڈ ، وی ٹی-ایس ایس کے رجسٹریشن والالیئر جیٹ 45 طیارہ بارامتی میں اس وقت ایک فضائی حادثے کاشکار ہوگیاجب وہ سیکٹر ’’ممبئی-بارامتی‘‘ کے لیے پرواز کررہا تھا ۔ جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت کل 05 افراد سوار تھے۔ مسافروں میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار بھی شامل تھے ۔ طیارے میں سوار تمام افراد کو شدید چوٹیں آئیں ۔
تنظیم کی معلومات:
میسرز وی ایس آر وینچرز ایک نان شیڈولڈ آپریٹر (این ایس او پی) ہے جس کاپرمٹ نمبر07/2014 ہے ۔
ابتدائی اے او پی 21.04.2014 کو جاری کیا گیا تھا۔
اے او پی کو آخری بار 03.04.2023 کو تجدید کیا گیا تھا اور یہ 20.04.2028 تک مجاز ہے ۔
بیڑے میں طیاروں کی تعداد: سترہ (17) طیارے ۔
بیڑے میں سات (07) لیئر جیٹ 45 طیارے (ایک حادثے کا شکار) پانچ ایمبریئر 135 بی جے طیارے ، چار کنگ ایئر بی 200 طیارے اور ایک پیلیٹس پی سی-12 طیارے شامل تھے ۔
آخری ریگولیٹری آڈٹ ڈی جی سی اے نے فروری 2025 کے مہینے میں کیا تھا اور کوئی لیول-1 کا نتیجہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
14.09.2023 کو کمپنی کا ایک طیارہ ، وی ٹی-ڈی بی ایل رجسٹریشن والا لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو ا تھا ۔ حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
26.01.2026 کو طیارہ کی تفصیل:
طیارہ کا رجسٹریشن نمبر: وی ٹی-ایس ایس کے-
تیاری کا سال: 2010
سی او ایف آر 27/12/2022 کو جاری کیا گیا
سی کا اے 16/12/2021 کو جاری کیا گیا
اےآر سی 10/09/2025 کو جاری کردہ 14/09/2026 تک مجاز
ٹائم سِنس نیو (ٹی ایس این )/سائیکل سِنس نیو (سی ایس این): 4915:48/5867
آخری اے آر سی کے بعد سے وقت (پرواز کی اہلیت کا جائزہ) 85:49 بجے
انجن کی تفصیلات
انجن کی قسم: ٹی ایف ای 731-20 بی آر
ایل ایچ ایس انجن گھنٹے/سائیکل: 4915:48/5965
آر ایچ ایس انجن گھنٹے/سائیکل: 4526:44/5426
عملے کی معلومات
پی آئی سی: اے ٹی پی ایل ہولڈر
اوقات: 15000 سے زیادہ گھنٹے
آخری طبی امتحان کی تاریخ: بتاریخ 19.11.2025، 19.05.2026 تک مجاز
آخری آئی آر/ پی پی سی کی تاریخ: 18.08.2025
شریک پائلٹ: سی پی ایل ہولڈر
پرواز کے اوقات: 1500گھنٹے (تقریبا.)
آخری میڈیکل امتحان کی تاریخ: بتاریخ 12.07.2025 ، 24.07.2026 تک مجاز
آخری آئی آر/پی پی سی کی تاریخ: 22.07.2025
حادثے سے پہلے کے حالات کی تفصیل:
بارامتی ایک غیر اے ٹی سی ہوائی اڈہ ہے اور ٹریفک کی معلومات بارامتی میں فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن کے انسٹرکٹر/پائلٹ فراہم کرتے ہیں۔ اے ٹی سی کا انتظام سنبھالنے والے شخص کے بیان کے مطابق واقعات کی تفصیل اس طرح ہے:
28 جنوری 2026 کو طیارہ وی آئی-ایس ایس کےکا پہلی بار 0818 آئی ایس ٹی پر بارامتی سے رابطہ ہوا۔
طیارے کی اگلی کال بارامتی کے لیے 30 این ایم پر تھی اور انہیں پونے اپروچ کے ذریعے چھوڑا گیا ۔ انہیں پائلٹ کی صوابدید پر بصری موسمیاتی حالات میں اترنے کا مشورہ دیا گیا ۔
عملے نے ہواؤں اور مرئیت کے بارے میں جانکاری لی اور انہیں بتایا گیا کہ ہوائیں پرسکون ہیں اور تقریبا 3000 میٹر تک صاف نظر آرہاہے ۔
اس کے بعد طیارے نے رن وے 11 کے حتمی اپروچ پر اطلاع دی اور انہیں رن وے نظر نہیں آرہا تھا ۔ انہوں نے پہلے اپروچ میں گو اراؤنڈ کا آغاز کیا ۔
گو اراؤنڈ کے بعد ، طیارے سے اس کی پوزیشن کے بارے میں پوچھا گیا اور عملے نے رن وے 11 کے حتمی اپروچ کی اطلاع دی ۔
ان سے کہا گیا کہ وہ رن وے کو دیکھ کر اطلاع دیں ۔ انہوں نے جواب دیا ’’رن وے فی الحال نظر نہیں آرہا ہے ، رن وے نظر آنے پر کال کریں گے‘‘ ۔ چند سیکنڈ بعد انہوں نے اطلاع دی کہ رن وے نظر آ رہا ہے ۔
طیارے کو 0843آئی ایس ٹی پر رن وے 11 پر لینڈنگ کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا ، تاہم ، انہوں نے لینڈنگ کلیئرنس کا ریڈ بیک نہیں دیا ۔
اس کے بعد ، اے ٹی سی نے 0844 آئی ایس ٹی پر رن وے 11 کنارے کے ارد گرد شعلے اٹھتے ہوئے دیکھے ۔ اس کے بعد ہنگامی خدمات حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں ۔
طیارے کا ملبہ رن وے ابیم تھریشولڈ آر/ڈبلیو 11 کے بائیں جانب واقع ہے ۔
اے اے آئی بی نے تحقیقات کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ، ڈی جی ، اے اے آئی بی تحقیقات کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں ۔ اس کی مزید تفصیلات جب بھی دستیاب ہوں گی شیئر کی جائیں گی ۔
****************
(ش ح ۔ک ح ۔ت ا(
U.No. 1187
(रिलीज़ आईडी: 2219628)
आगंतुक पटल : 16