امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
اجیت پوار نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں میں مہاراشٹر میں معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کیا
ان کا انتقال میرے لیے ذاتی نقصان ہے ، میں پوار خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار پوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 1:04PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں کے دوران اجیت پوار نے جس طرح مہاراشٹر میں معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کر رکھا تھا، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ ’’آج مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این ڈی اے کےہمارے سینئر ساتھی اجیت پوار جی کے ایک المناک حادثے میں انتقال کی خبر نے میرے دل کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں کے دوران اجیت پوار جی نے مہاراشٹر میں معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے جس طرح خود کو وقف کر رکھا تھا، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ جب بھی ہماری ملاقات ہوتی، وہ مہاراشٹر کے عوام کی فلاح و بہبودسے متعلق متعدد امور پر طویل گفتگو کیا کرتے تھے۔ ان کا انتقال نہ صرف این ڈی اے خاندان بلکہ میرے لیے بھی ایک ذاتی نقصان ہے۔ میں پوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں پورا این ڈی اے غمزدہ پوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ایشور مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ اوم شانتی، شانتی، شانتی۔‘‘
***********
UR-1184
(ش ح۔ م ع ن-ع د)
(रिलीज़ आईडी: 2219546)
आगंतुक पटल : 13