وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہند-یوروپی یونین کی مشترکہ پریس  کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا بیان

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 2:36PM by PIB Delhi

عالی جناب ،

صدر انتونیو کوسٹا اور صدر ارسلا وان ڈیر لیین،

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا کے دوستو،

 

 نمسکار!

مجھے اپنے دو قریبی دوستوں صدر کوسٹا اور صدر وان ڈیر لیین کا ہندوستان کے اس بے مثال دورے میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مسٹر کوسٹا کو ان کے سادہ طرز زندگی اور معاشرے سے محبت کی وجہ سے ‘لزبن کے گاندھی’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اور ارسلا، نہ صرف جرمنی کی پہلی خاتون وزیر دفاع، بلکہ یوروپی یونین کمیشن کی پہلی خاتون صدر بھی ہیں جو پوری دنیا کے لیے ایک تحریک ہیں۔

کل ایک تاریخی لمحہ تھا جب پہلی بار یوروپی یونین کے قائدین نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آج ایک اور تاریخی موقع ہے، کیونکہ دنیا کی دو بڑی جمہوری طاقتیں اپنے تعلقات میں ایک فیصلہ کن باب کا اضافہ کر رہی ہیں۔

دوستو !

ہندوستان-یوروپی یونین تعلقات میں گزشتہ  کچھ  برسوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مشترکہ جمہوری اقدار، اقتصادی ہم آہنگی اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط کی بنیاد پر ہماری شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ آج ہماری تجارت 180 بلین یورو کی ہے، 800,000  (آٹھ لاکھ) سے زیادہ ہندوستانی یوروپی یونین کے ممالک میں فعال طور پر اپنی خدمات دے رہے ہیں ۔ ہم نے اسٹریٹجک ٹیکنالوجی سے لے کر صاف توانائی تک، ڈجیٹل گورننس سے لے کر ترقیاتی شراکت داری تک ہر شعبہ میں تعاون کی نئی جہتیں قائم کی ہیں۔ ان کامیابیوں کی بنیاد پر، آج کے سربراہی اجلاس میں، ہم نے کئی ایسے فیصلے لیے ہیں جن سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

دوستو !

آج، ہندوستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ(فری ٹریڈ ایگریمنٹ) کیا ہے۔ آج 27 تاریخ ہے اور یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ اس دن ہندوستان، یوروپی یونین کے 27 ممالک کے ساتھ اس ایف ٹی اے پر دستخط کر رہا ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ ہمارے کسانوں اور ہماری چھوٹی صنعتوں کے لیے یوروپی منڈی تک رسائی کو آسان بنائے گا، مینوفیکچرنگ میں نئے مواقع پیدا کرے گا اور ہمارے خدمات کے شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ مزید یہ کہ یہ ایف ٹی اے ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، نئی اختراعی شراکت داری قائم کرے گا اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط کرے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ صرف تجارتی معاہدہ نہیں ہے۔ یہ مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک نیا خاکہ ہے۔

دوستو !

اس پر کثیر المقاصد ایف ٹی اے کے ساتھ ساتھ ہم نقل و حرکت کے لیے ایک نیا فریم ورک بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ اس سے یوروپی یونین میں ہندوستانی طلباء، کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔ ہم نے طویل عرصے سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں طویل عرصہ سے ایک وسیع تعاون  رہاہے۔ آج ہم نے ان اہم رابطوں کو مزید  مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوستو !

دفاع اور سکیورٹی تعاون کسی بھی اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد ہوتی ہے۔ اور آج ہم اسے سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کے ذریعے باقاعدہ بنا رہے ہیں۔ اس سے انسداد دہشت گردی، میری ٹائم اور سائبر سکیورٹی میں ہماری شراکت داری مزید گہرا ہو گی۔ یہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم  و نسق کے لیے ہماری مشترکہ عزم کو بھی تقویت دے گا، انڈو پیسفک خطے میں ہمارے تعاون کا دائرہ وسیع ہوگا اور اس سے ہماری دفاعی کمپنیاں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے نئے مواقع کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کریں گی۔

دوستو !

آج کی کامیابیوں کی بنیاد پر، ہم اگلے پانچ  برسوں  کے لیے ایک اور بھی زیادہ پرجوش اور جامع اسٹریٹجک ایجنڈا شروع کر رہے ہیں۔ ایک پیچیدہ عالمی ماحول میں،یہ ایجنڈا واضح سمت فراہم کرے گا، ہماری مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھائے گا، اختراع کو تیز کرے گا، سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرے گااور لوگوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرے گا۔

دوستو !

ہندوستان اور یوروپی یونین کا تعاون ‘عالمی بھلائی کے لیے شراکت داری’ ہے۔ ہم سہ فریقی منصوبوں کو ہند - پیسیفک سے کیریبین تک پھیلائیں گے۔ اس سے پائیدار زراعت، صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ٹھوس مدد ملے گی۔ ہم مل کر آئی ایم ای سی کوریڈور کو عالمی تجارت اور پائیدار ترقی کے درمیان ایک کلیدی لنک کے طور پر قائم کریں گے۔

دوستو !

آج کل عالمی نظام شدید انتشار کا شکار ہے۔ ایسے میں ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان شراکت داری بین الاقوامی نظام میں استحکام کو مضبوط کرے گی۔ اس تناظر میں، آج ہم نے یوکرین، مغربی ایشیا اور ہند-بحرالکاہل سمیت متعدد عالمی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ کثیرالجہتی اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام ہماری مشترکہ ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آج کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کی اصلاح ضروری ہے۔

دوستو !

کبھی کبھی بین ملکی  رشتوں میں ایسا لمحہ بھی آتا ہے جب تاریخ خود کہتی ہے کہ ‘‘یہیں سے رخ بدلا، یہیں سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا’’۔ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان آج کی تاریخی چوٹی کانفرنس وہ لمحہ ہے۔ میں ایک بار پھر صدر کوسٹا اور صدر وان ڈیر لیین کا اس بے مثال دورے کے لیے، ہندوستان کے ساتھ آپ کی دوستی اور ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے آپ کی وابستگی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

*****

ش ح – ظ  ا- ج

UR No. 1129


(रिलीज़ आईडी: 2219128) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Gujarati