وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نے ووٹر بننے کو جشن کا موقع قرار دیا، مائی – بھارت کے رضاکاران کے لیے مراسلہ تحریر کیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 9:18AM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن ملک کی جمہوری اقدار میں یقین کو مزید مضبوط کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے بھارتی انتخابی کمیشن سے وابستہ لوگوں کی بھارت کے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کی ان کی کلی طور پر وقف کوششوں کے لیے ستائش کی۔
ووٹ دہندگان کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹر ہونا نہ صرف ایک آئینی استحقاق ہے بلکہ ایک اہم فرض بھی ہے جو ہر شہری کو بھارت کے مستقبل کو نئی شکل دینے کی آواز دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ جمہوری عمل میں شامل ہوں، جمہوریت کی روح کا احترام کریں، اور اس طرح وکست بھارت کی بنیادوں کو مضبوطی فراہم کریں۔
جناب مودی نے ووٹر بننے کو جشن کا موقع قرار دیا اور پہلی مرتبہ ووٹربننے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے مائی – بھارت کے رضاکاروں کے لیے ایک مراسلہ تحریر کیاہے، اور ان سے اپیل کی ہے کہ جب بھی ان کے آس پاس ، خاص طو رپر کوئی نوجوان شخص پہلی مرتبہ ووٹر کے طور پر درج رجسٹر ہو ، تو اس پر خوشی اور جشن منائیں ۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا؛
’’ #نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر مبارکباد۔
اس دن کے معنی ہیں ہمارے ملک کی جمہوریہ اقدار میں اپنے یقین کو مزید مضبوط کرنا۔
میں، ہمارے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے وابستہ تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں۔
ووٹر ہونا محض ایک آئینی استحقاق نہیں بلکہ ایک اہم فرض ہے جو بھارت کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لیے ہر ایک شہری کو آواز دیتا ہے۔ آیئے ہم جمہوری عمل میں ہمیشہ حصہ لے کر اپنی جمہوریت کی روح کا احترام کریں، اور اس طرح وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوطی فراہم کریں۔‘‘
’’ووٹر بننا ایک جشن کا موقع ہے!
آج، #نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر، مائی – بھارت کے رضاکاران کے لیے ایک مراسلہ تحریر کیا اور بتایا کہ جب ہمارے آس پاس کوئی شخص ووٹر کے طور پر درج رجسٹر ہوتا ہے تو ہمیں خوشی منانی چاہئے۔‘‘
’’ووٹر بننا جشن منانے اور فخر کا موقع ہے!
آج # نیشنل ووٹرس ڈے پر میں نے مائی – بھارت کے رضاکاروں کے لیے ایک مراسلہ تحریر کیا ہے۔ اس میں، میں نے ان سے اپیل کی ہے کہ جب ہمارے آس پاس کوئی نوجوان ساتھی پہلی مرتبہ ووٹر کے طور پر درج رجسٹر ہو، تو ہمیں اس خوشی کے موقع پر مل کر جشن منانا چاہئے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1051
(रिलीज़ आईडी: 2218421)
आगंतुक पटल : 5