وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے روزگار میلے کے تحت تقرری ناموں کی تقسیم کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 7:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت تقرری ناموں کی تقسیم کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’ہماری مسلسل کوشش ہے کہ یووا شکتی کے لیے ملک اور دنیا بھر میں نئے مواقع پیدا ہوں۔ آج اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا جیسے متعدد شعبوں میں بھی بھارت عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے، جہاں ہمارے نوجوان ساتھیوں کو نئے نئے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔‘‘
’’مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس، آٹو اور دواسازی جیسے شعبوں میں مخزن قوت بننے سے آج بھارت پر دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان سے بھی نوجوانوں کے لیے متعدد نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘
’’آج ملک میں چل رہی ریفارم ایکسپریس سے مزدوروں اور کارکنان سمیت سبھی کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ اس کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے میری ایک خاص درخواست ہے۔۔۔‘‘
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1042
(रिलीज़ आईडी: 2218269)
आगंतुक पटल : 4