امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 24 جنوری بروز ہفتہ لکھنؤ میں 'اتر پردیش دیوس' کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے


مرکزی وزیر داخلہ 'ون ڈسٹرکٹ ون کوزین' اسکیم کا آغاز کریں گے

 اس کے ساتھ ہی سردار پٹیل انڈسٹریل زون پروگرام کا افتتاح بھی کیا جائے گا

وزیر داخلہ سی ایم یوا کے تحت بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اضلاع کو ایوارڈ سے نوازیں گے اور اتر پردیش گورو سمان 25–2024 بھی عطا کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 3:51PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 24 جنوری بروزہفتہ اتر پردیش کے شہر لکھنؤمیں 'اتر پردیش دیوس' کی تقریبات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

لکھنؤ کے راشٹر پریرنا ستھل پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ 'ایک ضلع ایک پکوان' (ون ڈسٹرکٹ ون کوزین) (او ڈی او سی) اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت اتر پردیش کے ہر ضلع کے مخصوص روایتی پکوانوں کی شناخت کی جائے گی اور انہیں معیار کی بہتری، برانڈنگ اور مارکیٹ تک رسائی سے جوڑا جائے گا تاکہ مقامی ذائقوں کو نہ صرف علاقائی بلکہ قومی اور عالمی سطح پر بھی پہچان مل سکے۔

 'اتر پردیش دیوس' کی تقریبات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ سردار پٹیل انڈسٹریل زون پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ جناب شاہ اتر پردیش حکومت کی سی ایم یوا (مکھیہ منتری یوا ادیمی وکاس یوجنا) اسکیم کے تحت بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اضلاع کو انعامات سے نوازیں گے اور اس کے ساتھ ہی اتر پردیش گورو سمان 26–2025 بھی عطا کریں گے۔

******

ش ح۔ک ح۔ع ر

U. No. 927


(रिलीज़ आईडी: 2217285) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada