امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مادر وطن کے بہادر بیٹے راس بہاری بوس کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا
غدر انقلاب سے لے کر آزاد ہند فوج کے قیام تک، راس بہاری بوس نے ملک کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی
انڈین انڈیپینڈینس لیگ کے ذریعے، انہوں نے بیرون ملک ہندوستان کی تحریک آزادی کے لیے حمایت اور وسائل کو یکجا کرکے آزادی کی لڑائی کو مزید وسعت دی
प्रविष्टि तिथि:
21 JAN 2026 12:58PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مادر وطن کے بہادر بیٹے راس بہاری بوس کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ غدر انقلاب سے لے کر آزاد ہند فوج کے قیام تک راس بہاری بوس نے ملک کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انڈیپینڈینس لیگ کے ذریعے انہوں نے بیرون ملک ہندوستان کی تحریک آزادی کے لیے حمایت اور وسائل کو یکجا کرکے آزادی کی لڑائی کو مزید وسعت دی۔
********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-872
(रिलीज़ आईडी: 2216875)
आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam