ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے نے مال برداری میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


ڈی ایف سی نے ایک ہی دن میں ریکارڈ 892 ٹرینوں کے تبادلے کے ساتھ آپریشنل کارکردگی کا ایک نیا معیار مقرر کیا

ریلوے تمام خطوں میں سامان کی موثر نقل و حرکت کو یقینی بنا رہا ہے، جس سے سفر کے وقت اور اخراجات میں کمی آ رہی ہے

ریکارڈ فریٹ تبادلہ بروقت اور آرام دہ مسافر ٹرین خدمات میں مدد کر رہا ہے، ساتھ ہی کم لاجسٹک لاگت اور ضروری سامان کی تیز ترسیل سے ہندوستانی معیشت کو فروغ مل رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 14 JAN 2026 7:13PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے ملک میں فريٹ ٹرانسپورٹيشن کو نئي شکل دے رہا ہے اور تيز، قابل بھروسہ اور کفایتی اینڈ ٹو اینڈ ريل فريٹ حل فراہم کر کے مال برداری کی مہم میں نيا ريکارڈ قائم کر ديا ہيں۔ ايڈوانسڈ انفراسٹرکچر، ہائي کیپیسیٹی كوريڈور اور جديد آپريشنل سسٹم کو ملا کر، ڈيڈيكيٹڈ فريٹ كوريڈور (ڈي ایف سی) نيٹ ورک علاقائي طور پر سامان كي مؤثر نقل و حمل كو يقينی بنا رہا ہے، جس سے سفر كا وقت اور لاگت كم ہو رہی ہے۔

اپنے مسلسل ہائی ڈينسیٹی فريٹ آپريشنوں کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے، ڈيڈيكيٹڈ فريٹ كوريڈور كارپوريشن آف انڈيا لميٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) نے ڈی ایف سی نيٹ ورک پر سب سے زيادہ ٹرين تبادلے كے ساتھ آپريشنل كاركردگی كا نيا معيار قائم كيا۔ اتوار، 5 جنوری 2026 کو، ڈی ایف سی نیٹ ورک اور بھارتی ریلوے کے پانچ زون کے درمیان ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 892 ”انٹرچینج“ ٹرینیں سنبھالی گئیں، جو کوریڈور کے آغاز کے بعد سے حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا تبادلہ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 865 ٹرینوں کا تھا، جو 4 جنوری 2026 کو قائم کیا گیا تھا۔

ریکارڈ مال بردار ٹرینوں کے تبادلے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی یہ بہتر آپریشنل کارکردگی روایتی ریلوے لائنوں پر دباؤ کو کم کر رہی ہے، جس سے مسافر ٹرینوں کی خدمات زیادہ بروقت اور آرام دہ بن رہی ہیں اور روزمرہ سفر میں تاخیر کم ہو رہی ہے۔ یہ صنعتی شعبوں کی معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے، جس کا بالآخر فائدہ عام آدمی کو ضروری اشیا کی تیز تر ترسیل اور لاجسٹکس کے کم اخراجات کی صورت میں مل رہا ہے۔

یہ سنگ میل ڈی ایف سی سی آئی ایل کی بڑھتی ہوئی آپریشنل صلاحیت، مضبوط منصوبہ بندی کے فریم ورک اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیابی ٹرینوں کی رفتار کے مؤثر ضابطے، محفوظ ہیڈوے کی برقراری اور ملحقہ اسٹیشنوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے ذریعے ممکن ہوئی، جس سے ٹرینیں کم سے کم وقت میں اسٹیشنوں کو عبور کر سکیں اور زیادہ بوجھ والے حصوں میں بھی محفوظ، ایندھن کی بچت والی اور بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جا سکا۔

اس کارکردگی کو جدید ٹرین شیڈولنگ ٹول، حقیقی وقت میں ٹریفک کی نگرانی، خودکار سگنلنگ، ڈیجیٹل کنٹرول روم اور سخت حفاظتی ضوابط کی بدولت مزید تقویت ملی۔ سینٹرل کنٹرول نے تمام آپریشنل کنٹرول مراکز اور زونل کنٹرول دفاتر سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر نیٹ ورک سطح کی منصوبہ بندی اور نگرانی فراہم کی، جس سے پورے نیٹ ورک میں ہموار عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔

اعلیٰ طاقت والے لوکوموٹیو نے طویل اور بھاری مال بردار ٹرینوں کو زیادہ اوسط رفتار سے کھینچ کر ایک اہم کردار ادا کیا، جبکہ لوکو پائلٹ، اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹرین منیجروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی نے دن بھر مستعد، منظم اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا۔ مضبوط کیے گئے فیڈر روٹ اور مؤثر یارڈ مینجمنٹ نے رکاؤٹ کے وقت کو کم سے کم رکھا، جس سے ٹرینوں کے تیز تر داخلے اور اخراج اور مال برداری کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکی۔

یہ ریکارڈ بھارت کے لاجسٹکس ماحولیاتی نظام میں ایک مثبت تبدیلی کو نمایاں کرتا ہے، جس کے ذریعے کوئلہ، سیمنٹ، کنٹینر اور زرعی اجناس کی تیز تر، محفوظ اور زیادہ قابلِ پیش گوئی نقل و حرکت ممکن ہو رہی ہے، جبکہ روایتی ریلوے نیٹ ورک پر دباؤ بھی کم ہو رہا ہے۔ ڈی ایف سی نیٹ ورک پر حالیہ دیگر زیادہ حجم والے انٹرچینج دنوں میں 30 مارچ 2025 کو 846 ٹرینیں، 14 ستمبر 2025 کو 830، 31 مارچ 2025 کو 820، 3 جنوری 2026 کو 812 اور 25 مئی 2025 کو 808 ٹرینیں شامل ہیں، جو اعلیٰ کثافت والی مال برداری کارروائیوں کے مسلسل رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔

جبکہ بھارتی ریلوے لاکھوں مسافروں کو مؤثر انداز میں ان کی منزلوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں یہ محفوظ، تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انداز میں اعلیٰ کثافت والی مال برداری کارروائیوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ جدید لوکوموٹیو، ڈیجیٹل نگرانی اور مربوط یارڈ و فیڈر مینجمنٹ کے ذریعے ڈی ایف سی نیٹ ورک کوئلہ، سیمنٹ، کنٹینر اور زرعی مصنوعات جیسی ضروری اشیا کی تیز تر نقل و حرکت کو ممکن بنا رہا ہے۔ اس سے مضبوط سپلائی چین کو یقینی بنایا جا رہا ہے، لاجسٹکس کے اخراجات کم ہو رہے ہیں اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا ہو رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

14-01-2026

                                                                                                                                          U: 603

 


(रिलीज़ आईडी: 2214720) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Odia , Kannada