وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 9 نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کے اعلان کی ستائش کی

प्रविष्टि तिथि: 14 JAN 2026 6:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی امرت بھارت ریل گاڑیاں مسافروں کے لیے آرام و سکون میں اضافے اور ملک بھر میں کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مختلف راستوں پر 9 نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کرنے سے متعلق ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے اس پہل قدمی کے وسیع تر فوائد کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسافروں کے تجربے اور کنٹیویٹی میں اضافے کے علاوہ، نئی امرت بھارت ٹرینیں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایکس پر اعلان کیا کہ جلد ہی 9 نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا جائے گا، جس سے ملک بھر میں جدید مسافر ریل گاڑیوں کے نیٹ ورک  کو مزید وسعت حاصل ہوگی۔

نئی خدمات آسام کو ہریانہ اور اتر پردیش سے جوڑیں گی، جبکہ متعدد راستے مغربی بنگال کو تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، نئی دہلی اور اتر پردیش سے جوڑیں گے، جس سے ہندوستان کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں بین ریاستی ریل کنکٹیویٹی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا جائے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں، جناب مودی نے ایک پوسٹ کی؛

’’نئی امرت بھارت ریل گاڑیاں  مسافروں کے آرام و سکون میں اضافے اور کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کی سمت میں ایک غیر معمولی قدم ہے۔ دیگر فوائد میں تجارت و سیاحت میں اضافہ بھی شامل ہے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:600


(रिलीज़ आईडी: 2214715) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada , Malayalam