صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر مبارک دی
प्रविष्टि तिथि:
12 JAN 2026 7:33PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو (جو بالترتیب 13 اور 14 جنوری کو ہیں) کے موقع سے اہل وطن کو تہنیتی پیغام دیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو تہواروں کے مبارک موقع پر، میں بھارت کے اندر اور بیرون ملک مقیم تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار ہماری زرعی روایات اور قومی اتحاد کی علامت ہیں۔ یہ ہمارے متحرک اور متنوع ثقافتی ورثے کے عکاس ہیں۔ یہ تہوار ہمارے کسانوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہیں جو قوم کی خوراک کے انتظام کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان تہواروں کے ذریعے جو ملک بھر میں منائے جاتے ہیں، ہم مادر فطرت کے لیے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر، میں دعا گو ہوں کہ ہمارے معاشرے میں محبت اور یکجہتی کا جذبہ مضبوط ہو اور ہم مل کر ایک خوشحال قوم کی تعمیر کے لیے کام کریں۔‘‘
صدر جمہورہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 483
(रिलीज़ आईडी: 2213937)
आगंतुक पटल : 15