وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے2026 میں پی ایم-یووا 3.0 کے مصنفین کے ساتھ بات چیت کی
प्रविष्टि तिथि:
12 JAN 2026 9:17AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی کے پردھان منتری سنگرہالیہ میں پی ایم-یووا 3.0 (وزیراعظم کی نوجوان مصنفین کی رہنمائی سے متعلق اسکیم) کے تحت منتخب 43 نوجوان مصنفین کے ساتھ بات چیت کی ۔
بات چیت کے دوران ، منتخب مصنفین نے چھ ماہ کے مینٹورشپ پروگرام کے تحت تیار کیے جانے والے اپنے آنے والے مخطوطات کے مضامین کا مختصر جائزے کا اشتراک کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے نوجوان مصنفین کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ رہنمائی کے دور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے بامعنی کتابیں تیار کریں جو ہندوستان کے نوجوانوں کو پڑھنے ، لکھنے اور علم کے ساتھ گہرائی سے جڑے رہنے کی ترغیب دیں ۔
انہوں نے تحقیقی مواد تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے ذریعے فزیکل اور ڈیجیٹل دونوں وسائل کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنفین کو ’ون نیشن ، ون سبسکرپشن‘(او این او ایس) پہل کے تحت وسائل تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے ۔ ان کی تعلیمی اور تحقیقی حمایت کو مستحکم کرنے کے لیے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ منتخب مصنفین کو اپنے متعلقہ خطوں میں مرکزی یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے تاکہ وہ اپنے مخطوطات تیار کر سکیں ۔

نوجوان مصنفین کے ساتھ بات چیت پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ انہیں پی ایم-یووا 3.0 کے تحت منتخب ہونے والے ابھرتے ہوئے مصنفین کے ساتھ شاملِ گفتگو ہونے پر خوشی ہے اور انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ تنوع ہندوستان کی تکثیریت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مصنفین قوم کی تعمیر میں ہندوستانی تارکین وطن کی شراکت ، ہندوستانی علمی نظام اور میکرز آف ماڈرن انڈیا کے موضوعات پر کتابیں لکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں ثقافت ، ٹیکنالوجی ، علم کے حصول اور قومی وژن پر آزادانہ بات چیت شامل تھی اور کہا کہ نوجوان مصنفین کی توانائی ، اعتماد اور امنگوں نے وکشت بھارت کے وژن میں ان کے نقطۂ نظر کو مزید تقویت دی ۔
پی ایم-یووا 3.0 اسکیم کے تحت 43 منتخب مصنفین نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2026 (10سے18 جنوری) کے دوران بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے قومی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس میلے کا اہتمام وزارت تعلیم کے ذریعے نیشنل بک ٹرسٹ کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور اس کا افتتاح 10 جنوری 2026 کو مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کیا تھا ۔

پی ایم-یووا 3.0 اسکیم کا مقصد نوجوان مصنفین کی پرورش کرنا اور ہندوستان کے دانشورانہ اور ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہوئے پڑھنے ، لکھنے اور علم کی تخلیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔
اس تقریب میں اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب ونیت جوشی ، این بی ٹی-انڈیا کے ڈائریکٹر جناب یوراج ملک ، پردھان منتری سنگرہالیہ کی سی ای او ڈاکٹر پرینکا مشرا ، این بی ٹی-انڈیا کے چیف ایڈیٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر جناب کمار وکرم اور پردھان منتری سنگرہالیہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب روی کے مشرا نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ع و،ص –ج)
U. No. 434
(रिलीज़ आईडी: 2213598)
आगंतुक पटल : 17