وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پراواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر دنیا بھر میں آباد بھارتی برادری کو مبارکباد پیش کی

प्रविष्टि तिथि: 09 JAN 2026 11:58AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر بیرونِ ملک رہنے والے بھارتی افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن ہندوستان اور دنیا کے درمیان ایک طاقتور وسیلے کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پرواسی بھارتیوں کو بھارت کے مزید قریب لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:

‘‘پرواسی بھارتیہ دیوس کی دلی مبارکباد ۔ ہمارے پرواسی بھارتی، بھارت اور دنیا کے درمیان ایک مضبوط پُل کے طور پر کام کر رہےہیں۔ وہ جہاں بھی گئے، انہوں نے معاشرت کو سنوارا اور ساتھ ہی اپنی جڑوں سے بھی وابستہ رہے ۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ ہمارے تارکین وطن ہمارے راشٹردوت ہیں ، جنہوں نے ہندوستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر مقبول بنایا ہے ۔ ہماری حکومت نے اپنے تارکین وطن کو ہندوستان کے قریب لانے کے لئے بے شمار اقدامات کئے ہیں ۔

****

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن

U.NO.341


(रिलीज़ आईडी: 2212836) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam