وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے وکست بھارت کی تشکیل میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالنے والا ایک مضمون شیئر کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JAN 2026 2:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں ملک کے فیصلہ کن لمحات کی تشکیل میں ہندوستان کے نوجوانوں کے پائیدار کردار کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

مضمون اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہندوستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ ملک کے فیصلہ کن لمحات کی تشکیل کی ہے ۔  اس میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کو ایک تحریک کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جو نوجوان ہندوستانیوں سے آگے آکر قیادت کرنے ، قومی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اپنے عزائم کو بروئے کار لانے کی اپیل کرتی ہے ۔

ایکس پر مضمون شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ؛

‘‘اس فکر انگیز مضمون میں ، مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہندوستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ ملک کے فیصلہ کن لمحات کی تشکیل کی  ہے ۔

وزیرموصوف نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کو ایک تحریک کے طور پر بیان کیا، جو نوجوان ہندوستانیوں سے آگے آکر قیادت کرنے ، قومی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اپنے عزائم کو بروئے کار لانے کی اپیل کرتی ہے ۔

********

ش ح۔ م م۔ن ع

U-274


(रिलीज़ आईडी: 2212423) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam