وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سومناتھ سوابھیمان پرو کے آغاز پر ملک کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم نے ایک سبھاشیتم شیئر کیا جس میں تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کی دعا کی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 08 JAN 2026 9:50AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سومناتھ سوابھیمان پرو کے آغاز پر ملک کو مبارکباد پیش کی، اس لازوال تہذیبی جذبے کو یاد کرتے ہوئے جس نے سومناتھ کو لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ایک ہزار سال سے زندہ رکھا ہے۔

جناب مودی نے کہاکہ جنوری 1026 میں سومناتھ کو پہلے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد کی صدیوں میں بار بار ہونے والے حملوں کے باوجود، عقیدت مندوں کے لازوال عقیدے اور بھارت کے تہذیبی عزم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سومناتھ کی بار بار تعمیر کی گئی۔ انہوں نے کہا، ‘‘سومناتھ سوابھیمان پرو بھارت ماتا کے ان لاتعدادسپوتوں کو یاد کرنے کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنے اصولوں اور اخلاقیات کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وقت خواہ کتنا ہی مشکل تھا، ان کا عزم غیر متزلزل رہا اور ہماری اخلاقیات کے لیے ان کا عزم اٹل رہا۔’’

وزیر اعظم نے سومناتھ کے اپنے پچھلے دوروں کی جھلکیاں شیئر کیں اور شہریوں کو SomnathSwabhimanParv#کا استعمال کرتے ہوئے اپنی یادیں شیئرکرنے اوراس  جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے 31 اکتوبر 2001 کو منعقدہ پروگرام کو یاد کیا، جس میں 1951 میں اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی موجودگی میں از سر نو تعمیر شدہ سومناتھ مندر کے کپاٹ کھولے جانے کے 50 سال مکمل ہو گئے تھے۔ مندر کی تعمیر نو میں سردار ولبھ بھائی پٹیل، کے ایم منشی اور کئی دوسرے لوگوں کی کوششوں کو اہم قرار دیا گیا۔ 2001 کا پروگرام بھی سردار پٹیل کی 125 ویں جینتی کے موقع پر منایا گیا تھا  اور اس  موقع پر وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، وزیر داخلہ لال کرشن اڈوانی، اور کئی دیگر معزز ہستیوں نے شرکت کی تھی۔

مزید اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ 2026 کو 1951 کی شاندار تقریب کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں، جب سومناتھ مندر کو قوم کے نام وقف کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ سنگ میل صرف مندر کی تعمیر نو کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ہماری تہذیب کے ناقابل تسخیر جذبے کے بارے میں ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔’’

‘ایکس’ پر الگ الگ تھریڈ پوسٹس میں جناب مودی نے لکھا:

‘‘جے سومناتھ!

سومناتھ سوابھیمان پرو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ایک ہزار سال پہلے، جنوری 1026 میں، سومناتھ کو اپنے پہلے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ 1026 کا حملہ اور اس کے بعد کے حملے لاکھوں لوگوں کی لازوال عقیدت کو کم نہیں کر سکے اور نہ ہی اس تہذیبی جذبے کو توڑ سکے جس نے سومناتھ کو بار بار تعمیر کیا۔

میں سومناتھ کے اپنے پچھلے دوروں کی کچھ تصویریں شیئر کر رہا ہوں۔ اگر آپ بھی وہاں گئے ہیں تو SomnathSwabhimanParv# کا استعمال کرتے ہوئے ان کوشیئرکریں۔’’

" SomnathSwabhimanParv# بھارت ماتا کے ان لاتعداد سپوتوں کو یاد کرنے کے بارے میں ہے، جنہوں نے اپنے اصولوں اور اقدار کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وقت چاہے مشکل ہی کیوں نہ ہو، ان کا عزم غیر متزلزل رہا اور ہماری اخلاقیات کے لیے ان کا عزم اٹل رہا۔"

‘‘31 اکتوبر 2001 کو سومناتھ میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام کی کچھ جھلکیاں یہاں پیش کی جارہی  ہیں۔ یہ وہ سال تھا جب ہم نے 1951 میں اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی موجودگی میں دوبارہ تعمیر کیے گئے سومناتھ مندر کے کپاٹ کھولے جانے کے 50 سال مکمل کیے تھے۔ سردار پٹیل، کے ایم منشی اور کئی دوسرے لوگوں کی کوششیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں ۔ یہ سردار پٹیل کی 125 ویں جینتی کا موقع تھا ۔ 2001 میں منعقد اس پروگرام میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل جی، وزیر داخلہ اڈوانی جی اور کئی دیگر معززہستیوں نے شرکت کی تھی۔

2026 میں، 1951 کی اس شاندار تقریب کے75 سال مکمل  ہورہے  ہیں!

 

‘‘جے سومناتھ!

 

سومناتھ سوابھیمان پرو آج سے شروع ہو رہا ہے ۔  ایک ہزار سال پہلے ، جنوری 1026 میں ، سومناتھ مندر کو اپنی تاریخ کے پہلے حملے کا سامنا کرنا پڑا ۔  1026 کا حملہ اور اس کے بعد ہونے والے بہت سے حملے ہمارے لازوال عقیدے کو ہلا نہیں سکے ۔  بلکہ ، انہوں نے ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کے احساس کو مضبوط کیا اور سومناتھ کو بار بار زندہ کیا گیا ۔

میں سومناتھ کے اپنے پچھلے دوروں کی کچھ تصاویر شیئر کر رہا ہوں ۔  اگر آپ بھی سومناتھ گئے ہیں تو اپنی تصاویر #SomnathSwabhimanParv کے ساتھ ضرور شیئر کریں ۔ ’’

‘‘ #SomnathSwabhimanParv کا یہ موقع بھارت ماتا کے ان بے شمارسپوتوں  کو یاد کرنے کا جشن ہے جنہوں نے اپنے اصولوں اور اقدار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔  وقت چاہے کتنا ہی مشکل اورخوفناک کیوں نہ ہو ، ان کا عزم ہمیشہ اٹل رہا ۔  ہماری تہذیب اور ثقافتی شعور کے تئیں ان کا عزم اٹل رہا ۔  ایک ہزار سال کے غیر متزلزل عقیدے کا یہ موقع ہمیں قوم کے اتحاد کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ ’’

‘‘میں آپ کے ساتھ 31 اکتوبر 2001 کو سومناتھ میں منعقدہ ایک تقریب کی کچھ جھلکیاں بھی شیئر کر رہا ہوں ۔  یہ وہ سال تھا جب ہم نے 1951 میں دوبارہ تعمیر شدہ سومناتھ مندر کے افتتاح کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی ۔  1951 میں اس تاریخی تقریب کا انعقاد اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد جی کی موجودگی میں کیا گیا ۔  سومناتھ مندر کی تعمیر نو میں سردار پٹیل اور کے ایم منشی جی کے ساتھ کئی عظیم شخصیات کی کوششیں انتہائی قابل ذکر رہی ہیں ۔  2001 میں اس تقریب میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل جی اور وزیر داخلہ اڈوانی جی اور کئی معززہستیوں نے شرکت کی تھی ۔

سال 2026 میں ہم 1951 کی شاندار تقریبات کے 75 سال مکمل ہونے کاجشن منا رہے ہیں! ’’

 

ایکس پر سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

‘‘جناب سومناتھ مہادیو کی کرپا اور آشیرواد سب کی فلاح و بہبودکرے ۔

सौराष्ट्रदेशे विशदेऽतिरम्ये ज्योतिर्मयं चन्द्रकलावतंसम्।

भक्तिप्रदानाय कृपावतीर्णं तं सोमनाथं शरणं प्रपद्ये॥۔ ’’

 

********

 

ش ح۔ش ب۔ ج ا

U-260


(रिलीज़ आईडी: 2212339) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam