وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کو اسرائیل کے وزیر اعظم کا ٹیلی فون کال موصول ہوا
دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور عوام کےلئے امن اور خوشحالی کی دعا کی
دونوں لیڈروں نے بھارت-اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ ترجیحات کی نشاندہی کی
انہوں نے دہشت گردی کی ہر صورت اور ہر شکل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد سے آگاہ کیا
وزیر اعظم نے خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
07 JAN 2026 3:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم جناب بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نئے سال کی مبارکباد گرمجوشی سے ایک دوسرے کو دی اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے مشترکہ ترجیحات کی نشاندہی کی تاکہ آنے والے سال میں بھارت-اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے، جو مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط باہمی اعتماد اور مستقبل کے نقطہ نظرسے رہنمائی حاصل کرے۔
انہوں نے دہشت گردی کی ہر صورت اور ہر شکل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے عزم کو دہرایا اور اس لعنت سے لڑنے کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو غزہ امن منصوبے کے نفاذ کے بارے میں جانکاری دی۔ وزیر اعظم نے خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں میں بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی دلچسپی کے تناظر میں خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
*********
ش ح۔۔ ع ح۔ ر ب
U-233
(रिलीज़ आईडी: 2212122)
आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam