وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سومناتھ کی 1000 سالہ استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 JAN 2026 8:59AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک او پی۔ ایڈ شیئر کیا، جو 1026 عیسوی میں سومناتھ پر ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع کی نشاندہی کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صدیوں کے دوران بار بار حملوں کے باوجود سومناتھ آج بھی بھارت کی ناقابلِ تسخیر روح کی علامت بن کر سربلند کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سومناتھ کی داستان محض ایک مندر کی کہانی نہیں، بلکہ بھارت ماتا کے ان بے شمار سپوتوں کی اَٹل جرأت و بہادری کی داستان ہے جنہوں نے ملک کی ثقافت اور تہذیب کی حفاظت کی۔
ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹس میں جناب مودی نے لکھا:
“جَے سومناتھ!
سن 2026 میں سومناتھ پر ہونے والے پہلے حملے کو ایک ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد بار بار حملوں کے باوجود سومناتھ آج بھی پوری شان کے ساتھ سربلند کھڑا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سومناتھ کی کہانی محض ایک مقام کی نہیں، بلکہ بھارت ماتا کے ان بے شمار سپوتوں کی ناقابلِ شکست جرأت و حوصلے کی داستان ہے جنہوں نے ہماری ثقافت اور تہذیب کا تحفظ کیا۔
اس موضوع پر میرا اوپی۔ ایڈ ملاحظہ کریں۔
# سومناتھ سوابھیمان پرو
https://www.narendramodi.in/somnath-swabhiman-parv-a-1000-years-of-unbroken-faith-1026-2026”
“جے سومناتھ!
سال 2026 میں ہماری عقیدت کے عظیم تیرتھ استھان سومناتھ جیوتِرلِنگ پر ہونے والے پہلے حملے کو ایک ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ بار بار حملوں کے باوجود ہمارا سومناتھ مندر آج بھی پوری استقامت کے ساتھ قائم ہے۔درحقیقت سومناتھ بھارت ماتا کی ان کروڑوں بہادر اولادوں کی خودداری، عزم اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہے، جن کے لیےہماری ثقافت اور تہذیب ہمیشہ ہر چیز پر فوقیت رکھتی ہے۔
اسی موضوع سے متعلق میرا یہ مضمون ضرور ملاحظہ کریں…”
# سومناتھ سوابھیمان پرو
https://www.narendramodi.in/hi/somnath-swabhiman-parv-a-1000-years-of-unbroken-faith-1026-2026”
*****
ش ح۔ش ت۔ م ق ا
U- 125
(रिलीज़ आईडी: 2211362)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam