وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ساوتری بائی پھولے کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 03 JAN 2026 8:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساوتری بائی پھولے کو آج ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا، جن کی زندگی خدمت اور تعلیم کے ذریعہ معاشرے کے تغیر کے لیے وقف تھی۔

جناب مودی نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے مساوات، انصاف اور ہمدردی کے تئیں پابند عہد تھیں۔ انہیں پختہ یقین تھا کہ تعلیم  سماجی تبدیلی کا مضبوط ترین آلہ ہے، اور انہوں نے اپنی زندگی علم اور تعلیم  کے ذریعہ زندگیوں کو تغیر سے ہمکنار کرنے کے لیے وقف کر دی۔

ان کے قابل ذکر تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے کہا کہ خستہ حال اور حاشیے پر موجود طبقات  کی دیکھ بھال کے لیے ان کے ذریعہ کیا گیا کام  خدمت اور انسانیت کی ترغیب آمیز مثال کے طور پر برقرار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی تصوریت  ایک مبنی بر شمولیت اور بااختیار معاشرے کی تعمیر میں ملک کی کوششوں کو مسلسل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا:

’’ساوتری بائی پھولے کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر، ہم ایک ایسے پیشرو کو یادکرتے ہیں جن کی زندگی خدمت اور تعلیم کے ذریعہ معاشرے کے تغیر کے لیے وقف تھی۔ وہ مساوات، انصاف اور ہمدردی کے اصولوں کے تئیں پابند عہد تھیں۔ انہیں پختہ یقین تھا کہ تعلیم سماجی تبدیلی کا ایک مضبوط تر آلہ  ہے، اور انہوں نے علم اور تعلیم کے ذریعہ زندگیوں کے تغیر پر توجہ مرکوز کی۔ خستہ حال طبقات کی دیکھ بھال کے لیے ان کے ذریعہ کیا گیا کام  بھی قابل ذکر ہے۔‘‘

““सावित्रीबाई फुले यांच्या जयंतीनिमित्त, सेवा आणि शिक्षणाच्या माध्यमातून समाजपरिवर्तनासाठी आपले जीवन अर्पण करणाऱ्या अग्रणी व्यक्तीचे आपण स्मरण करतो. समता, न्याय आणि करुणा या तत्त्वांप्रती त्या कटिबद्ध होत्या. शिक्षण हे सामाजिक बदलाचे सर्वात प्रभावी साधन आहे, असा त्यांचा ठाम विश्वास होता आणि ज्ञान अध्ययनाच्या माध्यमातून जीवनपरिवर्तन घडवण्यावर त्यांनी भर दिला. दुर्बल घटकांची काळजी घेण्यासाठी त्यांनी केलेले कार्यही विशेष उल्लेखनीय आहे.

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:90


(रिलीज़ आईडी: 2211017) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada