وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ویلونچیار کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JAN 2026 8:16AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رانی ویلو نچیار کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رانی ویلو نچیار کو شجاعت اور فوجی مہارت کی علامت قرار دیتے ہوئے بھارت کے سب سے بہادر سورماؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ رانی ویلو نچیار نوآبادیاتی جبر کےخلاف کھڑی ہوئیں، اور خود حکومت کرنے کے بھارتیوں کے حق پر زور دیا۔ عمدہ حکمرانی اور ثقافتی فخر کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم ملک کو مسلسل ترغیب فراہم کر رہا ہے۔
جناب مودی نے زور دیا کہ ان کی قربانی اور دور اندیشانہ قیادت پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی اور بھارت کی ترقی کے سفر میں شجاعت اور حب الوطنی کے مینارۂ نور کے طور پر کام کرے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں کہا:
’’رانی ویلو نچیار کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں بھارت کے ازحد بہادر سورماؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو شجاعت اور فوجی مہارت کا مظہر ہیں۔ وہ نوآبادیاتی تسلط کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہوں نے خود حکومت کرنے کے بھارتیوں کے حق پر زور دیا۔ عمدہ حکمرانی اور ثقافتی فخر کے لیے ان کا عزم قابل ستائش ہے۔ ان کی قربانی اور دوراندیشانہ قیادت پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔‘‘
“ராணி வேலு நாச்சியாரின் பிறந்தநாளில் அவருக்கு மரியாதை செலுத்துகிறேன். துணிச்சலையும், வியூகத் திறமையையும் கொண்டிருந்த அவர், இந்தியாவின் துணிச்சல் மிக்க வீராங்கனைகளில் ஒருவராக நினைவுகூரப்படுகிறார். காலனித்துவ ஒடுக்குமுறைக்கு எதிராகக் கிளர்ந்தெழுந்த அவர், இந்தியாவை ஆள இந்தியர்களுக்கே உரிமை உண்டு என்பதை வலியுறுத்தினார். நல்லாட்சி மற்றும் கலாச்சார பெருமைக்கான அவரது உறுதிப்பாடும் போற்றத்தக்கது. அவரது தியாகமும் தொலைநோக்குத் தலைமையும் பல தலைமுறைகளை ஊக்கப்படுத்தும்.”
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:89
(रिलीज़ आईडी: 2211013)
आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam