وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2026 کو مقدس پپراہوا کے آثار کی نمائش کا افتتاح کریں گے


شاندار عالمی نمائش – روشنی اور کنول: عظیم ہستی کےمقدس آثار

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 3:51PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت ایک تاریخی نمائش کی میزبانی کر رہی ہے ،جس میں پپراہوا کے مقدس آثار، یادگاروں اور قیمتی آثار قدیمہ کو پیش کیا جائے گا، جو حال ہی میں ہندوستان واپس لائے گئے ہیں، نمائش رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2026 صبح 11:00 بجےاس نمائش کا افتتاح کریں گے۔

یہ تاریخی تقریب پپراہوا میں دریافت ہونے والے بھگوان بودھ کے مقصد باقیات کی 127 سال بعد وطن واپسی اور 1898 اور پھر 1971 تا1975 کی کھدائیوں میں پپرہوا کےمقام سے حاصل شدہ آثار،قیمتی باقیات اور مقدس یادگارکو دوبارہ یکجا کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس نمائش کا عنوان ’روشنی اور کنول: عظیم ہستی کے مقدس آثار‘ ہے اور یہ موضوعاتی طور پر وزارت ثقافت کے تحت مختلف ثقافتی اداروں کی متعلقہ آثار قدیمہ اور فن پاروں کو پیش کرتی ہے۔ یہ آثار بھگوان بدھ سے منسوب سب سے وسیع مجموعہ کی نمائندگی کرتے ہیں، جو گہری فلسفیانہ معنی، اعلیٰ درجے کی ہنر مندی اور عالمی روحانی اہمیت کی علامت ہیں۔ نمائش میں چھٹی صدی قبل مسیح سے آج تک کے 80 سے زائد اشیاء شامل ہیں، جن میں مجسمے، مخطوطات، تھانکاس اور مذہبی اشیاء شامل ہیں۔

یہ بے مثال نمائش جولائی 2025 میں وزارت ثقافت کی طرف سے باقیات کی کامیاب واپسی کی یاد میں منعقد کی گئی ہے، جو ایک پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے حاصل کی گئی تھی، جس کی وجہ سے  ہانگ کانگ کے سوتھ بائی میں ہونے والی نیلامی رک گئی تھی۔1898 کی کھدائی کے بعد پہلی بار، اس نمائش میں مندرجہ ذیل اشیا کو  ایک ساتھ پیش کیا جارہا ہے:

  • 1898 کی کپیلا واستو کی کھدائی سے حاصل شدہ آثار
  • 1972 کی کھدائیوں سے ملنے والے بیش قیمت باقیات
  • انڈین میوزیم، کولکاتاکے مقدس یادگار اور قیمتی خزانے
  • حال ہی میں پیپے فیملی کے کلیکشن سے واپس لائے گئے آثار
  • ایک ہی پتھر سے بناصندوق، جس کے اندر قیمتی باقیات اور مقدس ذخائر موجود ہیں۔

ولیم کلاکسٹن پیپے نے1898میں کپیلاوستو کے قدیم ستوپا میں  بھگوان بدھ کے مقدس آثاردریافت کیے تھے۔ دریافت کے بعد ان کے کچھ حصے دنیا بھر میں تقسیم کیے گئے، جن میں ایک حصہ سیام کے بادشاہ کو تحفے کے طور پر دیا گیا، دوسرا انگلینڈ لے جایا گیا اور تیسرا کولکاتا کے انڈین میوزیم میں محفوظ کیا گیا۔ وزارت ثقافت کی مؤثر مداخلت اور عالمی بدھ کمیونٹی کی حمایت کے ذریعے 2025 میں پیپے خاندان کا حصہ واپس لایا گیا۔

یہ نمائش ہندوستان کے بدھ مت کی جنم بھومی کے طور پر کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ اسے عالمی روحانی اور ثقافتی قیادت کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔ وزراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی سطح پر شمولیت روز بروز اس کی تہذیبی اور روحانی وراثت پر مبنی ہوتی جا رہی ہے۔ اب تک 642 آثار قدیمہ ہندوستان واپس لائے جا چکے ہیں، جن میں پِپراہوا کے مقدس آثار کی واپسی ایک نمایاں کارنامے کو ظاہر کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی وزراء، سفیران اور سفارتی عملے کے ارکان، معزز بدھ راہب، سینئر سرکاری اہلکار،اسکالز، ثقافتی ورثے کے ماہرین، فنون لطیفہ کے معزز افراد، فنون کے شائقین، بدھ مت کے پیروکار اور طلبہ شرکت کریں گے۔

یہ نمائش ہندوستان کی روحانی میراث اور بدھ مذہب کی  جائے پیدائش کے طور پر اس کی اہمیت کا جشن مناتی ہے  اور ساتھ ہی میراث کے تحفظ اور ثقافتی قیادت کے تئیں وزارت کی عزم کی تصدیق کرتی ہے، جو دنیا کے ساتھ اپنی تہذیبی میراث کو محفوظ کرنے اور اشتراک  کرنےکے  ہندوستان کے مستقل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

*********************

UR-0065

(ش ح۔  م ع ن-ن ع)


(रिलीज़ आईडी: 2210850) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Gujarati , Kannada